بلوچستان کے حالات میں بہتری میں پاک فوج کا کلیدی کردار ہے،جنرل راحیل شریف

سرجیکل سٹرائیک صرف باتوں تک محدود رہی بھارت کو اپنے دعوئووں پر شرمندگی کا سامنا کرنا پڑا، ہم ایل او سی پر اپنے جوانوں کی شہادت کو تسلیم کرتے ہیں ،بھارت وردی میں ہونیوالی ہلاکتیں تسلیم نہیں کرتاجس روز ہمارے 7 فوجی شہید ہوئے بھارت کے 11 فوجی ہلاک کئے گئے ،صحافیوں سے غیر رسمی بات چیت

جمعرات 17 نومبر 2016 11:13

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔17نومبر۔2016ء)آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے کہا ہے کہ بلوچستان کے حالات میں بہتری میں پاک فوج کا کلیدی کردار ہے، سرجیکل سٹرائیک صرف باتوں تک محدود رہی بھارت کو اپنے دعوئووں پر شرمندگی کا سامنا کرنا پڑا، ہم ایل او سی پر اپنے جوانوں کی شہادت کو تسلیم کرتے ہیں ۔بھارت وردی میں ہونیوالی ہلاکتیں تسلیم نہیں کرتاجس روز ہمارے 7 فوجی شہید ہوئے بھارت کے 11 فوجی ہلاک کئے گئے ۔

بدھ کی شب ایوان صدر میں صدر ممنون حسین کی طرف سے ترک ہم منصب طیب اردوان کے اعزاز میں دیئے گئے عشائیے کے موقع پر صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے کہا کہ خیر پور ٹامیوالی میں آج ہونیوالی مشقیں کامیاب تھیں ۔ بلوچستان کے حالات میں بہتری میں پاک فوج کا کلیدی کردار ہے مغربی بارڈر پر جو حاصل کیا اسے ضائع نہیں کر سکتے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ بھارت کی جانب سے سرجیکل سٹرائیک صرف باتوں تک محدود رہی بھارت کو اپنے دعوئووں پر شرمندگی کا سامنا کرنا پڑا۔ انہوں نے کہا کہ ہم ایل او سی پر اپنے جوانوں کی شہادت کو تسلیم کرتے ہیں ۔بھارت وردی میں ہونیوالی ہلاکتیں تسلیم نہیں کرتا وہ مرد بنیںاورہلاک ہونیوالے فوجیوں کی تعداد بتایا کریں آرمی چیف نے کہا کہ جس روز ہمارے 7 فوجی شہید ہوئے بھارت کے 11 فوجی ہلاک کئے گئے ۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں پتہ ہے کہ ایل او سی پر اب تک40 سے 44 بھارتی فوجی مارے گئے ہیں ۔ اس سوال پر کہ مودی باز نہیں آ رہا جنرل راحیل شریف نے کہا کہ مودی کو سمجھ آ گئی ہے کہ جارحیت سے کچھ حاصل نہیں ہو گا انہیں سمجھ ہے کہ ہم کیا کر رہے ہیں کیا کر سکتے ہیں کیا قابلیت ہے ۔