راولپنڈی، ناخلف بیٹے نے مبینہ طور پر چھریوں کے وار کر کے والدہ کو ابدی نیند سلا دیا ،خودکشی کی کوشش میں زخمی ہو کر ہسپتال پہنچ گیا

بدھ 16 نومبر 2016 10:45

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔16نومبر۔2016ء) تھانہ نیوٹاؤن کے علاقے سٹلائیٹ ٹاؤن میں نشے کے عادی بیٹے ریحان مغل نے چھریوں کے وار کر کے اپنی والدہ مسماة رخسانہ رشید کو ابدی نیند سلا دیا جبکہ ریحان مغل نے بعد ازاں خود کو بھی چھریاں مار لیں جس سے وہ شدید زخمی ہو گیا جسے زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کر دیا گیا زخمی کے بھائی عمران مغل کے مطابق اس کا بھائی نشے کی گولیاں استعمال کرتا تھا ادھر پشاور روڈ پر نجی سکول کے امتحانی مرکز میں امتحان سے گھر واپسی کے دوران جواں سال جواد سکنہ جھنگی سیداں ٹریکٹر ٹرالی کی زد میں آکر خالق حقیقی سے جا ملا ۔

متعلقہ عنوان :