پی ایس او کی پی آئی اے کوتیل کی فراہمی بندکرنے کی افواہوں کی تردید

بدھ 16 نومبر 2016 10:45

کراچی( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔16نومبر۔2016ء)پاکستان اسٹیٹ آئل (پی ایس او) نے ان افواہوں کو مستردکردیا ہے جس میں یہ دعوی کیا گیاہے کہ پی ایس او پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن(پی آئی اے)کوتیل کی فراہمی بند کر دی ہے۔

(جاری ہے)

پی ایس او کی جانب سے ایک اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر پی آئی اے کے جہاز میں آپریشنل خرابی کی وجہ سے پرواز کا شیڈول متاثرہوا جبکہ واجبات کی عدم ادائیگی کے باوجود قومی آئل مارکیٹنگ کمپنی ہونے کے ناطے پاکستان اسٹیٹ آئل کی جانب سے پی آئی اے کی پروازکوبلاتعطل ایندھن کی فراہمی کو یقینی بنایا گیاہے۔

متعلقہ عنوان :