سپریم کورٹ ماضی میں اخباری تراشوں کوبطورثبوت قبول کرچکی،پانامہ کیس میں اب قطری شہزادے کاکلیدی کردارہے،اعتزازاحسن

بدھ 16 نومبر 2016 10:44

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔16نومبر۔2016ء)پاکستان پیپلزپارٹی کے راہنماسینیٹراعتزازاحسن نے کہاہے کہ سپریم کورٹ ماضی میں اخباری تراشوں کوبطورثبوت قبول کرچکی،پانامہ کیس میں اب قطری شہزادے کاکلیدی کردارہے ۔نجی ٹی وی کودیئے گئے انٹرویو میں اعتزازاحسن نے کہاکہ پانامہ کیس میں قطری شہزادے کاجوخط پیش کیاگیااس خط کی اس وقت تک کوئی وقعت نہیں جب تک قطری شہزادہ عدالت میں آکراس کی تصدیق نہ کرے ،اوراس پرجرح نہ ہو۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ پانامہ کے بعداوراس سے قبل شریف خاندان کے بیانات میں قطری شہزادے کاکوئی ذکرنہیں تھااب قطری شہزادے کاکلیدی کردارہے ،اب شہزادہ بیچ میں آگیاہے۔انہوں نے کہاکہ جی جی گروپ بڑی باتیں بنانے میں لگاہیان سے جوتضحیک کرانی ہوکرالیں ۔انہوں نے کہاکہ تحریک انصاف کوثبوت لانے کی ضرور ت نہیں تھی ،انہیں صرف اتناکیس کرناتھاکہ شریف خاندان لندن فلیٹس کی ملکیت تسلیم کرچکاہے اب وہ بتائیں کہ ذرائع آمدن کیاتھے اورجن پیسوں سے فلیٹس خریدے گئے وہ جائزاورقانونی تھے کہ نہیں ۔شریف فیملی نے جائیدادمان لی ہے توپھرثابت کرناان کاکام ہے۔انہوں نے کہاکہ چوہدری نثارنوازشریف کے خلاف تھااورہے نثارکے عدالت میں پیش آنے کے ڈرسے اسے لندن بھیج دیاگیا