ترکی یورپی یونین کے دوغلے رویے سے تنگ آ چکا ہے، ترک وزیر خارجہ

بدھ 16 نومبر 2016 10:53

انقرہ (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔16نومبر۔2016ء)ترک وزیر خارجہ مولْود چاوْوشولو نے یورپی یونین کے دوہرے معیارات کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ انہوں نے یورپی یونین میں شمولیت کی بات چیت کے حوالے سے کہا کہ ترکی اس تناظر میں یورپی یونین کے دوغلے رویے سے تنگ آ چکا ہے۔

(جاری ہے)

ان کے بقول یورپی یونین میں شامل ہونے کا طریقہ کار بالکل واضح ہے لیکن اس کے باوجود ترکی کی درخواست پر شفاف انداز میں کام نہیں ہو پا رہا۔ ان کے اس بیان کو یورپی یونین کی جانب سے ترکی پر انسانی حقوق کے خلاف ورزیوں کے الزامات کے رد عمل کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔

متعلقہ عنوان :