ہم خود ہی ٹرمپ سے رابطہ کریں گے، موگیرینی

منگل 15 نومبر 2016 11:58

برسلز( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔15نومبر۔2016ء )یورپی یونین نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے رابطہ کرنے میں خود پہل کرے گی۔ یورپی یونین کی خارجہ امور کی سربراہ فیدیریکا موگیرینی نے کہا کہ یورپی یونین اس بارے میں انتظار کرنے کے رویے کی متحمل نہیں ہو سکتی۔

(جاری ہے)

ان کے بقول وہ ٹرمپ سے خود ہی رابطہ کریں گی۔ موگیرینی کے مطابق اس تناظر میں یورپی سطح پر اعتماد کا فقدان دکھائی دیتا ہے۔ موگیرینی نے ٹرمپ کی کامیابی کے بعد یورپی یونین اور امریکا کے تعلقات کے موضوع پر یورپی وزرائے خارجہ کو ایک خصوصی اجلاس میں مدعو کیا تھا تاہم اس موقع پر برطانیہ، ہنگری اور فرانس کے وزرائے خارجہ موجود نہیں تھے۔

متعلقہ عنوان :