جرمنی کے اگلے صدر کا انتخاب: ابھی تک کوئی متفقہ نام سامنے نہیں آیا

منگل 15 نومبر 2016 11:57

برلن( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔15نومبر۔2016ء )جرمنی میں حکمران اتحاد میں شامل جماعتیں ابھی تک اگلے ملکی صدر کے لیے کسی متفقہ امیدوار کے نام پر راضی نہیں ہو سکیں۔

(جاری ہے)

خبر رساں ادارے ڈی پی اے نے بتایا ہے کہ اس سلسلے میں کرسچن ڈیموکریٹک یونین (سی ڈی یو)، کرسچن سوشل یونین (سی ایس یو) اور سوشل ڈیموکریٹک پارٹی (ایس پی ڈی) کے سربراہان کا ایک اجلاس گزشتہ روز برلن میں ہوا، جس میں کوئی اتفاق رائے نہ ہو سکا۔ امکان ہے کہ آج پیر کوموجودہ صدر یوآخم گاوٴک کے ممکنہ جانشین کا نام سامنے آ جائے گا۔ سوشل ڈیموکریٹک پارٹی کا اصرار ہے کہ موجودہ وزیر خارجہ فرانک والٹر شٹائن مائر کو ملک کا آئندہ صدر بنایا جائے۔ جرمنی میں اگلے سال بارہ فروری کو وفاقی اسمبلی نیا ملکی صدر منتخب کرے گی۔

متعلقہ عنوان :