بلغاریہ میں صدارتی الیکشن: حکومتی امیدوار کی ناکامی کے بعد وزیر اعظم مستعفی

منگل 15 نومبر 2016 11:57

بلغاریہ( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔15نومبر۔2016ء )بلغاریہ میں ہونے والے صدارتی الیکشن میں حکومتی خاتون امیدوار زَیزکا زاچَیوا کی ناکامی کے بعد وزیر اعظم بوئیکو بوریسوف نے حسب توقع اپنے استعفے کا اعلان کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

بوئیکو بوریسوف نے صوفیہ میں اعلان کیا کہ وہ صدارتی الیکشن کے انعقاد کے بعد ملکی پارلیمان کے آئندہ اجلاس کے پہلے ہی روز ایوان میں اپنا استعفیٰ پیش کر دیں گے۔ بوریسوف نے اپنے فیصلے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ صدارتی انتخابات کے نتائج سے واضح ہو گیا ہے کہ مخلوط حکومتی اتحاد اپنی پارلیمانی اکثریت سے محروم ہو گیا ہے۔ اس الیکشن کے دوران حکومتی اتحاد میں شامل چھوٹی جماعتوں نے زَیزکا زاچَیوا کے حق میں ووٹ نہیں دیا تھا۔