پولینڈ کے سابق صدر کی قبر کشائی

منگل 15 نومبر 2016 11:57

پولینڈ( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔15نومبر۔2016ء ) پولینڈ کے سابق صدر لیخ کاچنسکی کی قبر کشائی کی جا رہی ہے۔ ملکی دفتر استغاثہ کے مطابق اس دوران تفتیش کی جائے گی کہ واقعی وہاں کاچنسکی ہی کو دفن کیا گیا تھا۔

(جاری ہے)

اس کے علاوہ متعلقہ ہوائی جہاز میں کسی دھماکہ خیز مواد یا آتش گیر مادے کی موجودگی کے حوالے سے بھی تفتیش کی جائے گی۔ لیخ کاچنسکی2010ء میں اس وقت طیارے کے ایک حادثے میں ہلاک ہو گئے تھے، جب وہ ایک بڑے وفد کے ہمراہ ایک تقریب میں شرکت کے لیے روس جا رہے تھے۔ ان کا طیارہ گہری دھند کے باعث روسی علاقے سمولینسک کے جنگلات میں گر کر تباہ ہو گیا تھا۔