نیٹو اتحاد میں امریکی ذمے داریاں، اسٹولٹن برگ کی واشنگٹن کو تنبیہ

منگل 15 نومبر 2016 11:56

برسلز( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔15نومبر۔2016ء )حالیہ امریکی صدارتی الیکشن میں ریپبلکن امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کی کامیابی کے بعد مغربی دفاعی اتحاد نیٹو کے سیکرٹری جنرل ڑینس اسٹولٹن برگ نے امریکا کو تنبیہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ واشنگٹن نیٹو کے حوالے سے اپنی ذمے داریوں میں غفلت کا متحمل نہیں ہو سکتا۔

(جاری ہے)

اسٹولٹن برگ نے برطانوی جریدے ‘ میں شائع ہونے والے اپنے ایک مضمون میں لکھا ہے کہ عالمی سیاست میں زیادہ خود اعتمادی کے ساتھ فعال روس اور مشرق وسطیٰ کی خراب ہوتی ہوئی صورت حال کے پیش نظر نیٹو کی رکن ریاستوں کے لیے سکیورٹی کی صورت حال خراب ہوئی ہے۔

اسٹولٹن برگ نے لکھا کہ موجودہ حالات میں یہ رویہ نامناسب ہو گا کہ یورپ اور امریکا کے درمیان شراکت داری کی اہمیت کے بارے میں کوئی سوال اٹھایا جائے۔ نیٹو سیکرٹری جنرل کے مطابق کسی بھی معاملے میں کسی بھی پارٹنر کا محض اپنے طور پر کوئی بھی اقدام نہ تو امریکا کے حق میں ہو گا اور نہ ہی یورپ کے مفاد میں۔

متعلقہ عنوان :