عراق، سیکورٹی فورسز کی فائرنگ اور دھماکہ، 6حملہ آورں سمیت بارہ افراد ہلاک، متعدد زخمی

منگل 15 نومبر 2016 11:56

بغداد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔15نومبر۔2016ء)عراق میں سیکورٹی فورسز کی فائرنگ اور دھماکے میں6خودکش حملہ آور وں سمیت بارہ افراد ہلاک ہو گئے، غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق وزارت داخلہ کے ترجمان بریگیڈیئر جنرل سعد مان نے بتایا کہ سیکیورٹی فورسز نے کربلا سے 80کلو میٹر کے فاصلے پر واقع قصبہ عین التیمور میں پانچ خودکش حملہ آوروں کو انکے اہداف تک پہنچنے سے قبل ہی فائرنگ کرکے ہلاک کر دیا، فوجیوں نے خودکش حملہ آور کا تعاقب کرتے ہوئے ایک گھر میں گھسنے پر اسکا محاصرہ کرکے اسے گرفتار کرنے کی کوشش کی تاہم اسکی خودکش جیکٹ دھماکے سے پھٹ گئی اور وہ موقع پر ہلاک ہو گیا، دھماکے کے نتیجے میں چھ عام شہری بھی ہلاک اور متعدد دیگر زخمی ہو گئے۔

متعلقہ عنوان :