سعودی عرب، کمپنی کے منیجر کو ملازم کو زبردستی شیوکیلئے مجبور کرنے پر ایک سال قید اور نو سو کوڑو کی سزا

منگل 15 نومبر 2016 11:23

ریاض(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔15نومبر۔2016ء)سعودی عدالت نے ایک کمپنی کے منیجر کو ایشیائی ملازم کو زبردستی شیو کیلئے مجبور کرنے پر ایک سال سزائے قید اور نو سو کوڑو کی سزا سنائی ہے، ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق عدالت نے ایک کمپنی کے منیجر کو ایک ایشیائی ملازم کو دیگر ملازمین کے سامنے زبردستی شیو کیلئے مجبور کرنے اور ایسانہ کرنے کی صورت میں اسے ملازمت سے فارغ کرنے کی دھمکی دینے پر ایک سال سزائے قید اور نوسو کوڑو کی سزا سنائی ہے،عدالت کا کہنا ہے کہ یہ حکم ملازم کو نفسیائی تکلیف د ئیے جانے کی بنیاد پر دیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :