پی ٹی آئی کی قانونی ٹیم کا اجلاس ،سپریم کورٹ میں پانامہ لیکس کی آج سماعت کی منصوبہ بندی کی گی

جارحانہ حکمت عملی اپنانے کا فیصلہ

منگل 15 نومبر 2016 11:17

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔15نومبر۔2016ء)ممتاز ماہر قانون اور تحریک انصاف کے سینئر رہنما حامد خان کی زیر صدارت قانونی ٹیم کا اجلاس ،سپریم کورٹ میں پانامہ لیکس معاملے پر آج (منگل کو )صبح ہونے والی سماعت کی منصوبہ بندی کی گئی ۔

(جاری ہے)

مرکزی میڈیا ڈیپارٹمنٹ سے جاری بیان کے مطابق اجلاس میں بتایا گیا کہ سپریم کورٹ میں جمع کروانے والے شواہد کو حتمی شکل دی جارہی ہے ، نئے دستاویزی شواہد میں وزیر اعظم کے اثاثوں اور اکاوٴنٹس کی تفصیلات شامل ہیں، دوران سماعت جارحانہ حکمت عملی اپنانے کا فیصلہ کیا گیا ۔اجلاس میں وزیر اعظم اور انکے بچوں کے جوابات کا تفصیلی تجزیہ کیا گیا اور ہر اہم نکتے پر مفصل شواہد کی تیاری کا فیصلہ کیا گیا ۔