بھارتی جارحیت کا بھرپور انداز میں جواب دیا جائے،آرمی چیف

مادر وطن کے دفاع کیلئے کوئی کسر اٹھانہ رکھی جائے گی، ملک کا ہر قیمت پر دفاع کیا جائے گا،جنرل راحیل شریف کنٹرول لائن پر بھارتی فائرنگ سے شہید 7اہلکاروں کی نماز جنازہ جہلم میں ادا کردی گئی

منگل 15 نومبر 2016 11:13

راولپنڈی، جہلم(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔15نومبر۔2016ء) آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے کہا ہے کہ بھارتی جارحیت کا بھرپور انداز میں جواب دیا جائے، مادر وطن کے دفاع کیلئے کوئی کسر اٹھانہ رکھی جائے گی، ملک کا ہر قیمت پر دفاع کیا جائے گا، پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق کنٹرول لائن پر بھارتی فوج کی بلااشتعال فائرنگ سے شہید ہونے والے7اہلکاروں کی نماز جنازہ جہلم میں ادا کر دی گئی ہے، جس میں آرمی چیف جنرل راحیل شریف، ڈی جی ایم او اور کور کمانڈر نے شرکت کی، ترجمان آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف کو کنٹرول لائن کی موجودہ صورتحال پر بریفنگ دی گئی، آرمی چیف نے شہداء کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی فائرنگ کا بھرپور انداز میں جواب جاری رکھا جائے، مادر وطن کے دفاع میں کوئی کسر نہیں چھوڑیں گے، ملک کا ہر قیمت پر دفاع کریں گے، شہید ہونے والے اہلکاروں میں حوالدار ظفر حسین، ابرار احمد اعوان، لائنس نائیک محمد شوکت، لائنس نائیک محمد حلیم، سپاہی پرویز، محمد الیاس اور محمد تنویر شامل ہیں۔