اٹک، کرکٹ کے میچ پر بچوں کی لڑائی کا تنازعہ ،فریقین میں آزادانہ فائرنگ،پتھروں اور ڈنڈوں کا استعمال، 13افراد شدید زخمی

پیر 14 نومبر 2016 10:40

اٹک(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔14نومبر۔2016ء)شین باغ گاؤں میں کرکٹ کے میچ پر بچوں کی لڑائی کا تنازعہ، دونوں گروپوں میں تلخ کلامی بڑھنے سے آزادانہ فائرنگ،پتھروں اور ڈ نڈوں کے استعمال سے13افراد شدید زخمی ہوگئے تفصیلات کے مطابق اٹک سے ملحقہ گاؤں شینباغ میں کرکٹ میچ کے دوران بچوں کے درمیان جھگڑا شروع ہوگیاجس پر بچوں کے حمایتوں کے درمیان ڈ ندوں،پتھروں اور آزادانہ فائرنگ کے ساتھ تصادم شروع ہو گیا جس کی وجہ سے دونوں جانب سے13افراد سلطان خان،واثق،یاسر خان،ذیشان،کامران شاہ،فیضان شاہ،عاصم بخاری،اقبال شاہ،امتیاز شاہ،افتخار،واجد خان اور انضہ خان شامل ہیں زخمیوں کو فوری طور پر 1122کے ذریعے اسفندیار ڈسٹرکٹ ہسپتال اٹک پہنچایا گیا اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری جائے وقوعہ پہنچ گئی۔

متعلقہ عنوان :