لندن میں مے فیئر کی جائیدادیں 1995میں نواز شریف نے بنائیں، عدالت نے تلاشی شروع کر دی ہے، جہانگیر ترین

کارکنوں کی جدوجہد نے پانامہ کے معاملے کو ٹھنڈا نہیں ہونے دیا،جیل جانے والے کارکنوں کو سرٹیفیکیٹ دیں گے،میڈیا سے گفتگو

اتوار 13 نومبر 2016 12:54

ملتان(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔13نومبر۔2016ء) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین نے کہا ہے کہ لندن میں مے فیئر کی جائیدادیں 1995میں نواز شریف نے بنائیں عدالت نے تلاشی شروع کر دی ہے، جیل جانے والے کارکنوں کو سرٹیفیکیٹ دیں گے، کارکنوں کی جدوجہد نے پانامہ کے معاملے کو ٹھنڈا نہیں ہونے دیا، ملتان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جہانگیر ترین نے کہا کہ عمران خان کی کال پر عمل کرنے والے کارکنوں کا شکریہ ادا کرتے ہیں، سپریم کورٹ کی جانب سے یکم نومبر کے حکم کے بعد2نومبر کا فیصلہ تبدیل کیا عدالت نے اب تلاشی شروع کر دی ہے، انہوں نے کہا کہ لندن کے مے فیئر فلیٹس 1995میں خرید لے گئے لندن کے جائیداد نواز شریف نے بھی بنائی ہے، نواز شریف کے وکلا پانامہ معاملے میں تاخیر ی حربے استعمال کر رہے ہیں،انہوں نے کہا کہ تحریک کے دوران جیل جانے والے کارکنوں کو سرٹیفکیٹ دیں گے، ہماری جدوجہد وزیراعظم کی جواب طلبی کے لیے ہے جن کی جدوجہد نے پانامہ کے معاملے کو ٹھنڈا نہیں ہونے دیا۔