عمران سپیکر کے بجائے نام لیکر بلائیں مگر ایوان میں تو آئیں،ایاز صادق

آئندہ ہفتے ترک صدر طیب اردگان مشترکہ اجلاس سے خطاب کرینگے،سپیکر ایاز صادق

اتوار 13 نومبر 2016 13:04

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔13نومبر۔2016ء) اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے کہا ہے کہ مجھے عوام نے منتخب کیا ہے حریفوں کے نہ ماننے سے کچھ نہیں ہوتا ۔ عمران خان سپیکرکی بجائے ایازکہہ کر بلا لیں لیکن اسمبلی تو آئیں ۔ تفصیلات کے مطابق ہفتہ کے روز لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کہا ہے کہ پانامہ لیکس کا معاملہ اب عدالت عالیہ میں ہے تمام سیاسی جماعتیں عدالتوں کا احترام کرتی ہیں پانامہ لیکس کیس پر سپریم کورٹ جو بھی فیصلہ دے گی قانون کے مطابق ہو گا ۔

تمام فریقوں کو کھلے دل سے تسلیم کرنا چاہئے ۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں ایک دوسرے کی عزت کرنی چاہئے سابق گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد 14 سال گورنر کی حیثیت سے وقت گزارہ ہے وہ چلے گئے ہیں ان پر اب تنقید چھوڑ دینی چاہئے اور سندھ سمیت پورے ملک میں امن و امان کے لئے مل کر کوشش کرنی چاہئے ۔

(جاری ہے)

سپیکر ایاز صادق کا کہنا تھا کہ آئندہ ہفتے ترک صدر رجب طیب اردوان پاکستان آ رہے ہیں اور وہ اسمبلی کے جوائنٹ سیشن سے خطاب کریں گے ۔ عمران خان مجھے سپیکر کہنے کی بجائے ایاز کہہ کر بلالیں مگر اسمبلی تو آجائیں مجھے عوام نے منتخب کیا ہے حریفوں کے ماننے یا نہ ماننے سے کچھ نہیں ہوتا امید کرتا ہوں عمران خان پی ٹی آئی کے دیگر دوستوں کے ہمراہ اسمبلی میں واپس آ جائیں گے ۔

متعلقہ عنوان :