تحریک انصاف پانامہ لیکس پر 323 صفحات پر مشتمل ثبوت سپریم کورٹ میں جمع کرا چکی ہے،شاہ محمود قریشی

نواز شریف نے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں اپنے خاندان کے مشترکہ کاروبار کی تصدیق کر چکے ہیں،جہانگیر ترین شریف خاندان کی کئی کمپنیاں 2001 ء سے 2005 ء کے درمیان رجسٹرڈ ہو ئی ہیں،اسد عمر

ہفتہ 12 نومبر 2016 11:21

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔12نومبر۔2016ء) پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کے پاس پانامہ لیکس کے معاملے کے حوالے سے 323 صفحات پر مشتمل ثبوت ہیں، تمام ثبوت تفصیلات کے ساتھ سپریم کورٹ میں درخواست کے ساتھ جمع کراچکے ہیں جبکہ جہانگیر ترین نے کہا کہ نواز شریف نے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں اپنے خاندان کے مشترکہ کاروبار کی تصدیق کر چکے ہیں۔

اسد عمر کا کہنا تھا کہ شریف خاندان کی کئی کمپنیاں 2001 ء سے 2005 ء کے درمیان رجسٹرڈ ہوچکی ہیں ۔جمعہ کے روز اسلام آباد میں مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ پانامہ لیکس کے معاملے پرحکومتی وزراء مسلسل قوم کو گمراہ کررہے ہیں حکمران خاندان کا کاروبار مشترکہ ہے تحریک انصاف کے پاس 323 صفحات پر مشتمل ثبوت موجود ہیں ۔

(جاری ہے)

حکومتی اثاثوں کی داستان 2005 ء سے پہلے شروع ہو تی ہے ،کہا جاتا ہے کہ مریم نواز وزیراعظم کے زیر کفالت ہے مریم خود ہی اعتراف کر چکی ہیں کہ میری کوئی جائیداد ملک کے اندر اور باہر نہیں ہے تاہم ہمارے پاس ثبوت ہے کہ مریم نواز وزیراعظم کی زیر کفالت ہے۔ حکومتی ٹیم قوم کو میڈیا پر یہ تاثر دیتی ہے کہ وزیراعظم کا پانامہ لیکس سے کوئی تعلق نہیں۔

کاروبار مشترکہ ہے تو کیسے تعلق نہیں ہے۔ جہانگیر ترین نے کہا کہ شریف فیملی ایک یونٹ کی طرح کام کرتی ہے وزیراعظم نے خود اسمبلی اجلاس میں کہا کہ میرے بیٹوں نے جدہ میں کاروبار شروع کیا دوسری جانب کلثوم نواز نے غیر ملکی میڈیا سے انٹرویو میں لندن میں فلیٹ خریدنے کا اعتراف کیا ہے ۔مدینہ پیپر ملز کے بورڈ آف ڈائریکٹر میں کلثوم نواز کا نام شامل ہے وزیراعظم نے خود کو اپنی فیملی سے الگ نہیں کیا ہے۔ وزیراعظم نے یہ بھی کہا کہ جلا وطنی کے دوران بھی فیملی کاروبار اکٹھی تھا شرف خاندان کی ایک کمپنی نے 2001 ء میں لندن میں پانچ ہزار کروڑ کا فلیٹ خریدا۔تحریک انصاف کے ایم این اے اسد قیصر نے کہا کہ شریف خاندان کی کئی کمپنیاں 2001 سے 2005 کے درمیان رجسٹرڈ ہوچکی ہیں۔