ملک کے مجموعی غیرملکی ذخائر کم ہوکر24153 ملین ڈالر کی سطح پر آگئے

ذخائر میں کمی قرضہ کی مد میں36 ملین ڈالر کی رقم دینے کی وجہ سے ہوتی ہے

جمعہ 11 نومبر 2016 11:01

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔11نومبر۔2016ء)ملک کے مجموعی غیرملکی ذخائر کم ہوکر24153 ملین ڈالر کی سطح پر آگئے،ذخائر میں کمی قرضہ کی مد میں36 ملین ڈالر کی رقم دینے کی وجہ سے ہوتی ہے۔

(جاری ہے)

اسٹیٹ بنک کی جانب سے جاری کردہ اعداد وشمار کے مطابق4نومبر2016 کو ختم ہونے والے ہفتہ کے دوران غیر ملکی ذخائر24153.4ملین ڈالر کی سطح پر آگئے ان میں سے اسٹیٹ بینک کے پاس ذخائر 19675.9 ملین ڈالراور کمرشل بنکوں کے پاس نیٹ غیر ملکی ذخائر5077.5ملین ڈالر ریکارڈ کئے گئے ہیں،ذخائر میں کمی غیر ملکی بنکوں کو36ملین روپے قرضوں کی واپسی کی مد میں ادائیگی کی وجہ سے ہوا ہے

متعلقہ عنوان :