بھارت میں کرنسی نوٹ بدلنے کے لیے بینکوں میں زبردست بھیڑ

جمعہ 11 نومبر 2016 11:35

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔11نومبر۔2016ء)بھارت میں حکومت کی جانب سے پانچ سو اور ہزار روپے کے کرنسی نوٹ پر پابندی لگائے جانے کے بعد سے لاکھوں لوگ ان نوٹوں کو تبدیل کرنے کے لیے بینک پہنچ رہے ہیں جس سے ملک کے تقریباً سبھی بینکوں میں گاہکوں کی زبردست بھیڑ ہے۔معروف غیر ملکی نشریاتی ادارے کے مطابق حکومت کا کہنا ہے کہ لوگوں کے پاس کرنسی نوٹ تبدیل کرنے کے لیے 30 دسمبر کا وقت ہے اس لیے پریشان ہونے کی ضرورت نہیں ہے۔

(جاری ہے)

لیکن عوام کو اس سلسلے میں کافی شکایتیں ہیں اور ان کا کہنا ہے کہ ایسا پہلے بھی ہوا ہے تاہم اس بار حکومت نے وقت بہت کم دیا اس لیے لوگ زیادہ پریشان ہیں۔حکومت کے اعلان کے مطابق بینک میں ایک ہزار اور پانچ سو کے کرنسی نوٹ کو تبدیل کرکے چار ہزار روپے تک تو نقد پیسہ حاصل کیا جاسکتا ہے لیکن اس کے علاوہ اضافی کرنسی کا تمام پیسہ ان کے اکاوٴنٹ میں جمع ہوسکتا ہے۔حکام کے مطابق اس غرض سے اس ہفتے تمام بینک سنیچر اور اتوار کے روز بھی کھلے رہیں گے۔

متعلقہ عنوان :