نو منتخب امریکی صدر کا ماضی سوشل میڈیا کی چھلنی میں

ٹرمپ نے حریف باکسرکو شکست دے کراس کی ٹنڈ کر ڈالی

جمعہ 11 نومبر 2016 11:35

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔11نومبر۔2016ء)اس وقت پوری دنیا کی نظریں امریکا میں آٹھ نومبر کو ہونے والے انتخابات میں صدر منتخب ہونے والے مجموعہ اضداد ری پبلیکن امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ پرہیں۔ ڈونلڈ ٹرمپ الیکشن کیا جیتے ہیں کہ سوشل میڈیا نے ان کے ماضی کو ادھیڑ کر رکھ دیا ہے۔ کہیں تو انہیں ایک تاجرکے طور پر دکھایا جا رہا ہے اورکہیں کسی کومیڈی فلم میں اداکاری کرتے ہوئے ویڈیو شیئر کی جا رہیں۔

ڈونلڈ ٹرمپ کی ایک ایسی ویڈیو بھی سامنے آئی ہے جس میں وہ ایک مشہور امریکی باکسر کے ساتھ مقابلہ کرتے ہوئے اسے نہ صرف ہرا دیتے ہیں بلکہ پہلے سے طے شدہ شرط پر عمل کرتے ہوئے ہارنے والے باکسر کا سر بھی منڈوا دیتے ہیں۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق سوشل میڈیا پر ڈنلڈ ٹرمپ کے حوالے سے سامنے آنے والی فوٹیجز میں مخالف باکسر کی ٹنڈ کرنے کے مناظر پر مشتمل ویڈیو 23 اپریل سنہ 2007ء کی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نےWWE نامی عالمی تفریحی باکسنگ یونین کے چیئرمین فینز مکمن کے ساتھ مقابلہ کیا۔ یہ مقابلہ ’ارب پتیوں کا مقابلہ‘ کیعنوان سے مشہور ہوا۔اس مقابلے میں مسٹر ٹرمپ نے یہ شرط رکھی تھی کہ جیتنے والا امیدوار ہارنے والے کا سراپنے ہاتھ سے منڈوا دے گا۔ کچھ دیر کی باکسنگ کیبعد ٹرمپ کے حریف گھنٹے ٹیک گئے تو ٹرمپ نے وہیں اکھاڑے ہی میں ان کا سر منڈایا۔

یہ ویڈیو ایک ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب ڈونلڈ ٹرمپ نے طویل اور انتہائی مشکل انتخابی مہم کے بعد غیر متوقع طور پر ڈیموکریٹک پارٹی کی امیدوارہ ہیلری کلنٹن کو سیاست کے میدان میں شکست دی ہے۔ ڈونلڈ ٹرمپ کے متضاد اور بعض انتہائی خطرناک بیانات کی وجہ سے ان کے مخالفین انہیں امریکا اور پوری دنیا کے لیے نقصان دہ قرار دے چکے ہیں۔

متعلقہ عنوان :