کراچی،خطرناک ٹارگٹ کلر عاصم کیپری اور اسحاق بوبی سے ملنے والے7ہتھیاروں کا فرانزک مکمل

جمعرات 10 نومبر 2016 11:31

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔10نومبر۔2016ء)خطرناک ٹارگٹ کلر عاصم کیپری اور اسحاق بوبی سے ملنے والے7ہتھیاروں کا فرانزک مکمل ہوگیاہے۔ رپورٹ میں دونوں ملزمان سے 17 نائن ایم ایم،ایک تیس بور،چھینا گیا سرکاری اسلحہ بھی برآمد ہوا تھا۔30 کیسز میں ملنے والے خولوں سے موازنے کی تصدیق ہوئی ہے۔

(جاری ہے)

امجد صابری،ایم پی اے سیف الدین خالد،ملٹری پولیس کیاہلکاراور اورنگی ٹاوٴن پاکستان بازار میں سات پولیس اہلکاروں سمیت کئی پولیس والوں کو موت کی نیند سلانے والے ہتھیاروں کی شناخت ہوگئی۔

فارنزک رپورٹ کے مطابق یہ سات ہتھیار ان 30 مختلف واقعات میں استعمال ہوئے جن میں ہائی پروفائل شخصیات سمیت50 افراد قتل ہوئے۔ان ہتھیاروں نے سب سے زیادہ ڈسٹرکٹ ویسٹ کے 7 تھانوں کی حدود میں بارود استعمال ہوا۔ ملزمان سے ملنے والے دیگر اسلحے کی جانچ پڑتال بھی جاری ہے جس کے بعد تفتیش میں مزید راز کھلنے کا امکان ہے۔

متعلقہ عنوان :