یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن نے دالوں کی قیمتوں میں مذید10سے15فیصد کمی کا اعلان کر دیا

جمعرات 10 نومبر 2016 11:27

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔10نومبر۔2016ء) یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن نے دالوں کی قیمتوں میں مذید10سے15فیصد کمی کا اعلان کر دیا ہے ،یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن کی جانب سے جاری ہونے والے نوٹیفیکیشن کے مطابق دال مونگ دھلی ہوئی، دال ماش دھلی ہوئی، دال مسو ر ، مونگ چھلکہ، ماش ثابت، ماش چھلکہ کی قیمتوں میں 2روپے سے15 روپے تک کی کمی کی گئی ہے نوٹیفیکیشن کے مطابق کارپوریشن نے مختلف دالوں کی قیمتوں میں کمی کی ہے۔

جسمیں دال مونگ دھلی ہوئی کی قیمت 130روپے فی کلو سے 120روپے، دال ماش دھلی ہوئی کی قیمت 245روپے فی کلو سے 230روپے فی کلو، دال مسور فی کلو 142روپے سے 140روپے، ثابت مسور 135روپے فی کلو سے 130روپے فی کلو، مونگ چھلکہ 150روپے سے145روپے فی کلو، ماش ثابت 230روپے فی کلو 225روپے، جبکہ ماش چھلکہ 270روپے سے 265روپے فی کلو ہو گئی ہے۔

(جاری ہے)

اسکے علاوہ دال چنا، سفید چنا،اور کالا چنا ، چینی، یوٹیلیٹی گھی اور کوکنگ آئل بھی سبسڈائزڈ ریٹ پر دستیاب ہیکارپوریشن کے ترجمان واجد علی خان کے مطابق کارپوریشن کے تمام سٹورز پر اعلی کوالٹی کی اشیاء خوردونوش وافر مقدار میں دستیا ب ہے اور کسی قسم کی کوئی شارٹیج نہیں۔

تمام سٹورز پر اعلی کوالٹی کی دالیں ، چینی، گھی آئل،چاول اور دیگر روزمرہ اشیاء سستے داموں دستیاب ہے۔ کارپوریشن کی انتظامیہ یو ایس سی کی ترقی کیلئے مزید اقدامات کرے گی