لندن میں ٹرام الٹنے سے ایک شخص جاں بحق ،50سے زائد زخمی ،ڈرائیور گرفتار

جمعرات 10 نومبر 2016 11:34

لندن ( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔10نومبر۔2016ء )لندن میں ٹرام الٹنے سے ایک شخص جاں بحق ہوگیاہے کہ جبکہ 50سے زائد افراد زخمی ہوئے ہیں۔تفصیلات کے مطابق لندن پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ابتدائی طور پر ٹرام کے ڈرائیور کو حراست میں لے لیاہے جبکہ زخمی ٹرام کے نیچے دبے دو افراد کو نکالنے کی کوشش جاری ہے۔

(جاری ہے)

زخمی ہونے والے افراد کو ہسپتال منتقل کرنے کا عمل بھی جاری ہے جبکہ زخمیوں میں کئی کی حالت تشویشناک ہے۔

متعلقہ عنوان :