بھارتی اداکارہ نے جسم فروشی پر مجبور کرنے والے ہدایتکار کی سرعام دھلائی کردی

امن سندھو کو دیپک مشرا نامی شخص نے جعلی ہدایتکار بن کرفلموں میں کام کرنے کا جھانسہ دیا تھا

جمعرات 10 نومبر 2016 11:32

ممبئی( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔10نومبر۔2016ء ) بھارتی ماڈل و اداکارہ امن سندھو نے فلموں میں کام کا جھانسے دینے کے بدلے جسم فروشی پر مجبور کرنے والے جعلی ہدایتکار دیپک مشرا کو سرعام تھپڑ رسید کردیئے اور ویڈیو بنا کرسوشل میڈیا پر جاری کردی۔بالی ووڈ میں اداکاراوٴں اور ماڈلز کو فلموں میں کام کا جھانسہ دے کر جسم فروشی پر مجبور کرناعام سی بات ہوتی جارہی ہے اور نامور اداکاراوٴں کو بھی متعدد بار ہدایتکاروں اور فلمسازوں کی جانب سے دھمکایا گیا ہے جس کا برملا اعتراف اداکارہ کنگنا رناوت نے بھی کیا ہے لیکن اب ایک اور ماڈل گرل کو جسم فروشی کے لیے مجبور کرنے کا واقعہ سامنے آیا ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ماڈل گرل امن سندھو کو دپپک مشرا نامی شخص نے ہدایتکار بن کر فلموں میں کام کرنے کی پیش کش کی اور ساتھ میں رات گزارنے کا کہا جس پر ماڈل گرل نے اسے ملاقات کے لیے مقامی ہوٹل میں بلایا جہاں انہوں نے جعلی ہدایتکار کی عوام کے سامنے دھلائی کی۔

(جاری ہے)

امن سندھو نے جعلی ہدایتکار کے خلاف پولیس میں مقدمہ بھی درج کرایا ہے لیکن پولیس کسی قسم کی کارروائی سے گریز کررہی ہے جب کہ ماڈل گرل نے پورے معاملے کی ویڈیو بھی بنائی جسے سوشل میڈیا پر جاری کردیا جس کے بعد ایک نئی بحث کا آغاز ہوگیا ہے اور اداکارہ کے اس اقدام کو کافی سراہا جارہا ہے۔واضح رہے کہ اداکارہ امن سندھو کئی ڈرامہ سیریل میں کام کرچکی ہیں جس میں ”نیلی چھتری والے“ کافی مشہور ہے۔

متعلقہ عنوان :