گوروں نے کالوں کی حمایت یافتہ گوری کو مسترد کر دیا
ڈونلڈ ٹرمپ امریکہ کے45 ویں صدر منتخب،ہیلری کلنٹن نے شکست تسلیم کر لی ٹرمپ نے 276 جبکہ ان کی حریف نے 218 الیکٹرول کالج ووٹ حاصل کئے بلارنگ، نسل و مذہب امریکیوں کی خدمت کریں گے،ٹرمپ کا پہلا خطاب امریکہ کیلئے سب کو متحد ہونا ہوگا،ادھورے خواب ہر صورت پورے کرینگے،امن کیساتھ چلنے والوں کا ساتھ دیں گے ، کوئی خواب کوئی چیلنج بڑا نہیں ہوتا، سب کچھ حاصل کیا جاسکتا ہے،ہیلری کی امریکہ کے لئے خدمات کا اعتراف کرتا ہوں،حامیوں سے خطاب
جمعرات 10 نومبر 2016 11:44
واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔10نومبر۔2016ء) ری پبلیکن پارٹی کے امیداوار ڈونلڈ ٹرمپ امریکہ کے 45 ویں صدر منتخب ہوگئے ہیں ،ہیلری کلنٹن نے شکست تسلیم کرتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ کو فون کیا ہے اور امریکہ کے صدر منتخب ہونے پر مبارکباد دی۔نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے صدارتی انتخابات میں کامیابی کے بعد ٹرمپ ہیڈکوارٹر میں اپنے پہلے خطاب میں کہا ہے کہ میرے لیے سب سے اہم بات یہ ہے کہ میں پورے امریکا کا صدر ہوں، متحد ہوکر امریکا کے خواب پورے کریں گے۔
صدارتی انتخاب میں کامیابی کے بعدڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے خطاب میں ہیلری کلنٹن کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے فون کرکے ہمیں مبارکباد دی ہے۔ ہیلری نے ملک کے لیے اہم خدمات انجام دیں، انہوں نے سخت مقابلہ کیا ،میں اپنے ڈیموکریٹ ساتھیوں سے کہوں گا کہ وہ امریکا کے لیے متحد ہوجائیں۔(جاری ہے)
ٹرمپ نے کہا کہ متحد ہوکر امریکا کے خواب پورے کریں گے، بلارنگ، نسل و مذہب امریکیوں کی خدمت کریں گے۔
امریکا میں نئے تعمیراتی منصوبے شروع کیے جائیں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ ری پبلیکن،ڈیموکریٹس سمیت سب کو کہوں گا کہ امریکا کے لیے متحد ہوجائیں،عوام کی حمایت اور رائے کے ساتھ کام کریں گے،پچھلے 18 ماہ سے جاری مہم انتخابی مہم نہیں تحریک تھی۔انہوں نے مزید کہا کہ کوئی خواب کوئی چیلنج بڑا نہیں ہوتا، سب کچھ حاصل کیا جاسکتا ہے۔تفصیلات کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی حریف سابق صدر بل کلنٹن کی اہلیہ ہیلری کلنٹن کو سخت مقابلے کے بعد شکست دی۔ دونوں امیدواروں کے درمیان انتخابی مہم روز اول سے ہی سنسنی خیز رہی اور دونوں نے ایک دوسرے کی پالیسیوں کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔ امریکہ کی ریاستوں میں ہونے والی پولنگ میں امیدواروں نے اپنے ووٹ کا حق استعمال کیا ، ڈونلڈ ٹرمپ نے 276 ووٹ حاصل کئے جبکہ ان کی حریف ہیلری کلنٹن کو 218 ووٹ مل سکے ، انتخابی نتائج کے بعد ہیلری کلنٹن نے ڈونلڈ ٹرمپ کو فون کر کے انہیں مبارکباد پیش کی۔ جیت کے بعد اپنے حامیوں سے خطاب کرتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ اب وقت آ گیا ہے کہ ہم سب مل کر ایک ہو کر کام کریں ، میری کوشش ہو گی کہ میں سب کو ساتھ لے کر چلوں ، انہوں نے کہا کہ ہم سب مل کر امریکن ڈریم کو ضرور پورا کریں گے۔ ہیلری کلنٹن نے اپنے دور میں امریکہ کیلئے بہت اچھا کام کیا میں ان کی خدمات کا اعتراف کرتا ہوں ، ٹرمپ نے کہا کہ آج کا دن تمام امریکیوں کیلئے انتہائی اہمیت کا دن ہے میری سب سے درخواست ہے کہ وہ ملک کیلئے متحدہ ہوکر کام کریں تاکہ امریکہ کو مزید مضبوط بنایا جا سکے ، ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ہم اپنی مضبوط اور تاریخی روایات کا تحفظ کریں گے اور امریکہ میں رہنے والے تمام لوگوں کے ساتھ ایک جیسا سلوک کیا جائے گا۔ ہم اس ملک کی ترقی کیلئے اس کی معاشی پیداوار کو دوگنا کرنے کی کوشش کریں گے اور تمام افراد خواہ وہ کسی بی رنگ و نسل سے تعلق رکھتے ہوں ان کیلئے کام کیا جائے گا۔ ٹرمپ نے کہا کہ میری مہم میں بھی ہر مذہب اور رنگ و نسل کے لوگ شامل تھے جنہوں نے میری مہم چلائی۔قبل ازیں امریکا کے 45 ویں صدر کو منتخب کرنے کے لئے پولنگ کا آغاز روایتی طور پر ریاست نیو ہیمپشائر کے 3 قصبوں سے ہوا جہاں ووٹر اجتماعی طور پر پولنگ اسٹیشنز پہنچے اور انہوں نے اپنا حق رائے دہی استعمال کیا جس کے بعد مختلف ریاستوں میں بتدریج ووٹنگ ہوئی۔ ڈیموکریٹک پارٹی صدارتی امیدوار ہلیری کلنٹن نے اپنے شوہربل کلنٹن کے ہمراہ نیویارک میں اپنی رہائشگاہ کے قریب واقع ایلیمنٹری اسکول میں اپنا ووٹ کاسٹ کیا۔ ریپبلکن پارٹی کے امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ نے بھی نیویارک میں اپنی اہلیہ کے ہمراہ ووٹ کاسٹ کیا۔امریکا کے سرکاری نشریاتی ادارے کے مطابق ٹیکساس، اوہائیو، آرکنساس، ایلانوئے، نیو جرسی، میسا چوسٹس، میری لینڈ، ڈیلاوائر، شمالی کیرولینا اور ڈی سی واشنگٹن سمیت کئی ریاستوں کے نتائج سامنے آ چکے ہیں جن میں ری پبلکن امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کو ہلیری کلنٹن پر سبقت حاصل ہے۔ اب تک کے نتائج کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ 276 الیکٹورل ووٹ حاصل کر چکے ہیں جب کہ ہلیری کو اب تک 218 الیکٹرل ووٹ ملے ہیں۔ڈونلڈ ٹرمپ ٹیکساس سے38، فلوریڈا سے 29، اوہائیو سے 18، آرکنساس سے 6، اوکلاہاما سے7، ٹینیسی سے7، میسی سپی سے6، جنوبی کیرولینا سے 9 اور ایلاباما سے9 الیکٹورل ووٹ ٹرمپ حاصل کر چکے ہیں۔ وایو منگ کے 3، نبراسکا کے 5، نارتھ ڈکوٹا کے 3 اور جنوبی ڈکوٹا کے 3 الیکٹورل ووٹ بھی ٹرمپ نے جیت لئے جب کہ انڈیانا، کنیکٹی اور مغربی ورجینیا میں بھی ڈونلڈ ٹرمپ کامیاب قرار پائے۔ہلیری کلنٹن نے امریکی ریاست کیلی فورنیا سے 55، نیویارک سے 29، ایلانوئے سے20، نیوجرسی سے 14، میساچیوسٹس سے11، میری لینڈ سے10، ڈیلاوائر سے 3 اور ڈی سی واشنگٹن سے 3 الیکٹورل ووٹ ہلیری کلنٹن لے اڑیں۔ میری لینڈ کے 10، ڈیلاوائر کے 3 اور ڈی سی واشنٹنگن کے 3 الیکٹورل ووٹ بھی ہلیری کلنٹن کے حصے میں آئے۔مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے :
متعلقہ عنوان :
جمعرات 10 نومبر 2016 کی مزید خبریں
-
این اے 110 کیس،بابر اعوان کے دلائل مکمل ،خواجہ آصف کا وکیل آج دلائل دیگا
-
قومی اسمبلی قائمہ ریلوے میں کراچی ٹرین حادثے کی ابتدائی رپورٹ پیش
-
کوئٹہ،شیرانی میں مسافر وین کھائی میں گر گئی، خواتین اور بچوں سمیت 10 افراد جاں بحق ،بارہ زخمی
-
پاکستان سٹیل ملزکی حالت اس قدر خراب ہوچکی کہ اسکی قیمت کا تعین نہیں کیا جا سکتا ہے ،نجکاری کمیشن حکام کا انکشاف
-
یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن نے دالوں کی قیمتوں میں مذید10سے15فیصد کمی کا اعلان کر دیا
-
کے الیکٹرک کی نیپرا کو بجلی ایک ماہ کیلئے 83پیسے فی یونٹ سستی کرنے کی درخواست
-
دبئی کے شاہی خاندان کے ساتھ بھارتی باشندوں کو بھی پاکستان آنے کی اجازت
-
کراچی،خطرناک ٹارگٹ کلر عاصم کیپری اور اسحاق بوبی سے ملنے والے7ہتھیاروں کا فرانزک مکمل
-
اپنی شکست تسلیم کرتی ہوں،امید ہے ٹرمپ امریکیوں کیلئے کامیاب صدر ہونگے،ہیلری
-
امریکہ میں ابھی سے ہی ٹرمپ کے خلاف بغاوت،لوگ سڑکوں پر آگئے
-
بھارتی اداکارہ نے جسم فروشی پر مجبور کرنے والے ہدایتکار کی سرعام دھلائی کردی
-
ڈونلڈ ٹرمپ کی جیت پر شوبز شخصیات کا ردعمل
-
لندن میں ٹرام الٹنے سے ایک شخص جاں بحق ،50سے زائد زخمی ،ڈرائیور گرفتار
-
ڈونلڈ ٹرمپ کی کامیابی ،یورپی یونین وزرائے خارجہ کا خصوصی اجلاس اتوار کو طلب
-
شام ، امریکی اتحادی فضائیہ کی بمباری ،20شہری ہلاک
-
ڈونلڈ ٹرمپ کی کامیابی پر عالمی ردعمل، مبارکباد کے ساتھ محتاط رویہ بھی اپنایا گیا
-
ٹوئٹر سنبھالنے میں ناکام شخص جوہری کوڈ کیسے سنبھالے گا
-
افغانستان سے امریکی ا فو ا ج کو رواں سال نکال دیا جائے،افغان طالبان کا ٹرمپ سے مطالبہ
-
مستقبل میں بیٹریاں خون سے چارج ہوں گی،تحقیق
-
گوروں نے کالوں کی حمایت یافتہ گوری کو مسترد کر دیا
-
سیکیورٹی فورسز اور انٹیلی جنس ایجنسیاں کراچی میں امن کی بحالی کیلئے صوبائی حکومت کے ساتھ مل کر آپریشنز جاری رکھیں، جنرل راحیل شریف
-
پاک فضائیہ دنیا کی بہترین فورس ہے، جس کا اعتراف دنیا کے تمام بڑے ممالک کر چکے ہیں،نوازشریف
-
وزیر اعظم نواز شریف کی صدر مملکت ممنون حسین سے ملاقات
-
بھارتی فوج کی کنٹرول لائن کے مختلف سیکٹرز میں ایک بار پھر بلا اشتعال گولہ باری
-
عشرت العباد کا 14 سالہ دور ختم ‘ جسٹس (ر)سعید الزمان صدیقی نئے گورنر سندھ مقرر
-
پاک امریکہ تعاون کا تسلسل دہشتگردی کے خلاف کامیاب جنگ اور علاقائی امن، سلامتی و خوشحالی کے مشترکہ مقاصد کے حصول کیلئے بہت اہم ہے،اسحاق ڈار
-
ڈونلڈٹرمپ کی کامیابی:بھارت میں پاکستان اور مسلمان مخالف انتہا پسندوں کاجشن
-
شیخ رشید کی عمران سے صلح کیلئے خورشید شاہ کی منتیں
-
الیکشن اور پالیسی بیانات میں فرق ہوتا ہے،کشمیر پرامریکا کی ثالثی کاخیرمقدم کریں گے،ٹرمپ کے آنے سے امید ہے تعلقات بہتر ہونگے،امن ہماری خواہش ہے،امریکہ اور ہمارے مفادات مشترک ہیں،ڈونلڈ ٹرمپ کے سامنے ... مزید
-
پاکستان رینجرز سندھ کی 5 ستمبر2013ء سے شروع ہونے والے آپریشن کے نتیجے میں ٹارگٹ کلنگ، دہشت گردی اور اغواء برائے تاوان جیسے جرائم میں نمایاں کمی واقع ہوئی،رینجرز ترجمان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.