جمہوریت کے 8سال کاکریڈٹ فوج کوجاتاہے ،خواجہ آصف

آرمی چیف کی تعیناتی کاکوئی فیصلہ نہیں ہواابھی 3ہفتے باقی ہیں وزیراعظم کے احتساب پرحکومت کوکوئی ہچکچاہٹ نہیں وزیردفاع خواجہ آصف کی نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو

بدھ 9 نومبر 2016 11:55

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔9نومبر۔2016ء)وزیردفاع خواجہ آصف نے کہاہے کہ جمہوریت کے 8سال کاکریڈٹ فوج کوجاتاہے ،اپوزیشن کے پاس پانامہ کرپشن کے ٹھوس شواہدنہیں ،معاملے کوطول دینے کی کوشش کریگی ،وزیراعظم کے احتساب پرحکومت کوکوئی ہچکچاہٹ نہیں ،سب کااحتساب کریں ،پہلے وزیراعظم کاکریں ،نے آرمی چیف کی تعیناتی کاکوئی فیصلہ نہیں ہواابھی 3ہفتے باقی ہیں ۔

نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگوکرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ نیوزسکینڈل میراموضوع نہیں ہے ،اس پربات نہیں کروں گا،یہ معاملہ تحقیقاتی کمیٹی کے پاس ہے اگرمیری وزارت کووزیراعظم نے کہاتو میں ہینڈل کروں گا۔انہوں نے کہاکہ میں پانچ بارانتخابات جیتا،پانچویں بارچیلنج کیاگیااور5بارعدالت نے میرے حق میں فیصلہ دیا،ان کاکہناتھاکہ وہ پرویزرشیدکے استعفے پربھی بات نہیں کریں گے ۔

(جاری ہے)

قومی سلامتی سے متعلق معاملے کوچوہدری نثار،شہبازشریف اوراسحاق ڈاردیکھ رہے ہیں ۔انہوں نے کہاکہ پاکستان میں جمہوریت کے 8سال کاکریڈٹ فوج کوجاتاہے ،فوج 8سال سے جمہوریت کوسپورٹ کررہی ہے ،نئے آرمی چیف کے تقرربارے ابھی فیصلہ نہیں ہوا۔ایک سوال پرکہاکہ شہبازشریف خاندان اورجسٹس عامررضاکے تعلقات کے بارے میں علم نہیں ،عدالت کااحترام کرتاہوں ،ججزکے ریمارکس بارے کوئی بات نہیں کروں گا،دھرنے میں پارلیمنٹ کاکرداربہت اہم تھااس وقت پارلیمان ہمارے ساتھ نہیں بلکہ آئین اورقانون کے ساتھ کھڑی تھی ۔

انہوں نے کہاکہ اپوزیشن کے پاس پانامہ کرپشن کے ٹھوس ثبوت نہیں ،اپوزیشن معاملے کوطول دینے کی کوشش کریگی ،احتساب بل بہت پہلے ہوجاناچاہئے تھا،پانامہ بل کوپارلیمان کی اکثریت منظورکرے توقبول ہے ۔پارلیمنٹ سے احتساب کاقانون بن جاتاتواچھاہوتا۔انہوں نے کہاکہ احتساب سب کاکریں ،پہلے وزیراعظم کاکریں حکومت کووزیراعظم کے احتساب میں کوئی ہچکچاہٹ نہیں ۔انہوں نے کہاکہ پاکستان میں ادارے اب بھی کمزورہیں ،اداروں کومضبوط ہوناچاہئے ادارے مضبوط ہوں گے توملک ترقی کریگا