زونگ کی اکتوبر کے مہینے میں 5 ارب روپے کی ریکارڈ آمدنی
یہ اب تک کی ہونے والی سب سے زیادہ ماہانہ آمدنی ہے، موبائل ڈیٹا کے استعمال میں 200 فیصد تک کا غیر معمولی اضافہ اس ریکارڈ آمدنی کی بنیادی وجہ ہے: کمپنی اعلامیہ
بدھ 9 نومبر 2016 11:57
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔9نومبر۔2016ء) چائنا موبائل کمیونیکیشن کارپوریشن کے ذیلی ادارے زونگ کے اعلامیہ کے مطابق کمپنی کو اکتوبر2016 میں 5 ارب روپے کی ریکارڈ آمدنی حاصل ہوئی ہے جو اب تک کی ہو نے والی سب سے زیادہ ماہانہ آمدنی ہے۔کمپنی نے اکتوبر2016 میں آمدنی میں 23.2 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا ہے۔ کمپنی کے مطابق سال 2015کے اسی مہینے کے مقابلہ میں موبائل ڈیٹا کے استعمال میں 200 فیصد تک کا غیر معمولی اضافہ اس ریکارڈ آمدنی کی بنیادی وجہ ہے۔
رواں سال اگست میں زونگ کے 4G صارفین کی تعداد 9 لاکھ تھی جو ستمبر میں بڑھ کر 17 لاکھ سے تجاوز کر گئی۔کمپنی پر امید ہے کہ بہت جلد اس کے 4G صارفین کی تعداد 20 لاکھ تک پہنچ جائے گی جو پاکستانی ٹیلی کام مارکیٹ کیلئے کسی اعزاز سے کم نہیں ہو گی۔(جاری ہے)
واضح رہے کہ زونگ صارفین کے حوالے سے ملک بھر میں سب سے تیزی سے پھیلتا ہوا جدید ترین نیٹ ورک ہے ۔ یہی وجہ ہے کہ زونگ کو گزشتہ دنوں پی ٹی اے کی جانب سے کال اور ڈیٹا سروسز کی مد میں بہترین نیٹ ورک قرار دیا گیا تھا۔
یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ زونگ نے حال ہی میں ملک بھر میں4G کی اضافی1,000 سائٹس لگانے کے منصوبہ کا اعلان کیا ہے جس سے صارفین کو ٹیلی کام کی مزید بہترین سروسز میسر ہوں گی۔کمپنی نے سال 2016 کیلئے 4G رول آؤٹ سائٹ پلان کے تحت مقرر ہ ہدف3 ماہ پہلے ہی حاصل کر لیاتھا۔ اس اضافے سے کمپنی کی 4G سائٹس کی مجموعی تعداد 6,000 ہو جائے گی جس سے زونگ پاکستان کی سب سے بڑی ، وسیع اور تیز ترین 4G سروسز فراہم کرنے والی کمپنی بن جائے گی۔4G کے مقرہ اہداف کے حصول کیلئے چائنہ موبائل کمیونیکیشن کارپوریشن نے زونگ کیلئے مزید سرمایہ کاری کی منظوری دے دی ہے جس سے زونگ کی پاکستان میں محض4G کی مد میں کی جانے والی کل سرمایہ کاری300 ملین امریکی ڈالرز سے تجاوز کر جائے گی۔مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے :
بدھ 9 نومبر 2016 کی مزید خبریں
-
امریکی صدارتی انتخابات کیلئے ووٹنگ جاری، ہیلری کلنٹن اور ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان سخت مقابلہ،سٹے بازوں نے ہیلری کو فیورٹ قرار دیدیا،امریکی خلاباز نے خلاء سے ووٹ کاسٹ کیا
-
بھارتی فوج کی کنٹرول لائن پر بلااشتعال فائرنگ کا سلسلہ جاری ،ماں بیٹی سمیت 3افراد شہید اور متعدد زخمی ،درجنوں مکانات تباہ ،عوام میں شدید خوف وہراس
-
دشمن کی کسی بھی مہم جوئی کا جواب دینے کیلئے تیار ہیں،آرمی چیف
-
سعودی رائل فورس کے کمانڈر کی آرمی چیف اور چیئرمین جوائنٹ چیف آف سٹاف کمیٹی سے ملاقاتیں
-
این اے 110 دھاندلی کیس
-
نیوزگیٹ، عمران خان نے 7رکنی کمیشن کو مسترد کر دیا
-
سینٹ کمیٹی،پانامہ لیکس کی تحقیقات کیلئے بل پر پیشرفت نہ ہوسکی
-
حکومت کی نااہلی،400ارب کے مقدمات عدالتوں میں زیر التوا
-
یوم اقبال تعطیلات، جعلی نوٹیفکیشن کے اجراء پر وزارت داخلہ نے تحقیقات شروع کر دیں
-
چائنیز پورٹ ہولڈنگ کمپنی نے پاکستانی تاجروں کو راہداری منصوبہ پر مشترکہ شراکت داری کی دعوت دیدی
-
اقتصادی راہداری پر اندرونی اختلافات کو ختم کرنا ہوگا، احسن اقبال
-
پی ٹی آئی ملکی سیاست میں قصہ پارینہ بن چکی ہے،مولانا فضل الرحمن
-
عمرہ زائرین پردوہزارریال اضافی فیس بدستوربرقرار
-
چین سے گوادر جانیوالا 70 ٹرالرز پر مشتمل سی پیک تجارتی قافلہ قلات سے گزر گیا
-
کانگو میں دھماکہ‘ ایک امن اہلکار ہلاک‘ 32 زخمی
-
بھارت میں گائے ذبح کرنے پر دو افراد کو پانچ سال قیدکی سزا سنا دی گئی
-
اسرائیل کا مشرق وسطیٰ امن کانفرنس میں شرکت سے باضابطہ انکار
-
سعودی عرب میں 20 سال سے کم عمرخواتین کی شادی کا تناسب؟
-
مفتی اعظم کی توہین کے الزام میں سعودی ملزمان کے مقدمہ کی کارروائی شروع
-
ایرانی اسکالر کا امریکی اور اسرائیلی پرچم کی توہین سے انکار
-
اگلا جرمن صدر کون ہو گا؟ مشترکہ امیدوار پر اتفاق نہ ہو سکا
-
بھارت کے سات سفارت خانوں کی ویب سائٹس ہیک
-
موصل کے قریب اجتماعی قبر دریافت
-
این ڈی ٹی وی کی نشریات بند کرنے کا فیصلہ منسوخ
-
یمن میں ہلاکتوں کی تعداد 7000 سے بڑھ گئی، اقوم متحدہ
-
جمہوریت کے 8سال کاکریڈٹ فوج کوجاتاہے ،خواجہ آصف
-
اسلام آباد ،برطانوی نژاد کشمیری رہنما ء ڈاکٹر شبیر چوہدری بھارتی خفیہ ایجنسی کا ایجنٹ نکلا
-
لو ئیردیر، وادی تالاش میں کے پہاڑیوں میں آگ پر دو دن بعد قابو نہیں پا یا جاسکا
-
راولپنڈی، مسلم لیگ (ن) لائرز فورم نے عمران خان اور پرویز خٹک کیخلاف مقدمہ کے اندراج کیلئے مقامی عدالت میں درخواست دائر کر دی
-
ڈپٹی اسپیکر سندھ اسمبلی شہلا رضا کو ملنے والے دھمکی آمیز خط کا ڈراپ سین
-
کراچی، امجد صابری سمیت ہائی پروفائل ٹارگٹ کلنگ کے مقدمات میں نامزد ملزمان اسحاق بوبی اورعاصم کیپری 14 روزہ جسمانی ریمانڈ پرپولیس کے حوالے
-
زونگ کی اکتوبر کے مہینے میں 5 ارب روپے کی ریکارڈ آمدنی
-
سموگ ، ملک میں کول پاور منصوبوں پر تلوار لٹکنے لگی،آئندہ توانائی بحران پید ا ہونے کا خدشہ بڑھ گیا
-
فیصل آباد،بڑی صنعتیں لوڈشیڈنگ سے مستثنیٰ قرار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.