اقتصادی راہداری پر اندرونی اختلافات کو ختم کرنا ہوگا، احسن اقبال

بدھ 9 نومبر 2016 11:47

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔9نومبر۔2016ء) وزیر مملکت ترقی و منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری پر اندرونی اختلافات کو ختم کرنا ہو گا، دوست ممالک کو داخلی سیاست میں تنازعہ غیر ذمہ داری کا ثبوت ہے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے منگل کے روز اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، وفاقی وزیر ترقی و منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ سی پیک کے مغربی روٹ پر تحفظات دور کرنے کے لیے کے پی کے اسمبلی کے اسپیکر سے بات ہوئی ہے عدالتی کارروائی سے خود خیبرپختونخوا کا اپنا نقصان ہو گا، کے پی کے میں منڈا ڈیم، ڈاسو ڈیم اور قبائلی علاقوں میں ڈیموں پر کام ہورہا ہے، انڈس ہائی وے اور لواری ٹنل پر بھی کام جاری ہے ایچ ای سی نے کے پی کے میں 13سے زائد تعلیمی منصوبے منظور کئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :