دشمن کی کسی بھی مہم جوئی کا جواب دینے کیلئے تیار ہیں،آرمی چیف

دشمن جان لے ہم ملک بالخصوص مغربی سرحد سے دہشتگردی کے خاتمے کیلئے پرعزم ہیں،جنرل راحیل شریف کا کھاریاں کے قریب پاک فوج کی زمینی مشقوں کا جائزہ جوانوں کے جذبے اور پیشہ وارانہ صلاحیتوں کی تعریف

بدھ 9 نومبر 2016 11:43

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔9نومبر۔2016ء)آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے کہا ہے کہ دشمن کی کسی بھی مہم جوئی کا جواب دینے کیلئے تیار ہیں،دشمن جان لے کہ ہم ملک بالخصوص مغربی سرحد سے دہشتگردی کے خاتمے کیلئے پرعزم ہیں۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر) کے ترجمان کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے کھاریاں کے قریب پاک فوج کی زمینی مشقوں کا جائزہ لیا۔

آرمی چیف نے گزشتہ رات اور علی الصبح سینٹرل کمانڈر کی مشقوں کا معائنہ کیا۔

(جاری ہے)

آرمی چیف نے مشقوں میں حصہ لینے والے جوانوں کے جذبے اور پیشہ وارانہ صلاحیتوں کی تعریف کی۔ترجمان کے مطابق آرمی چیف نے افسروں اور جوانوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مشقوں نے مطلوبہ اہداف حاصل کرلئے ہیں،مشقوں کے کامیاب انعقاد سے ہماری تیاریوں کے حوالے سے اعتماد بڑھا ہے۔

پاک فوج کی زمینی مشقیں جدید ٹیکنالوجی اور مواصلاتی رابطوں سے ہم آہنگ ہے۔جدید ٹیکنالوجی کے استعمال سے ہماری خود انحصاری میں اضافہ ہوا ہے۔آرمی چیف نے کہا کہ دشمن جان لے کہ ہم ملک بالخصوص مغربی سرحد سے دہشتگردی کے خاتمے کیلئے پرعزم ہیں،دشمن کی کسی بھی مہم جوئی کا جواب دینے کیلئے تیار ہیں،مشکلات کے باوجود دنیا ہمارے عزم کی معترف ہے

متعلقہ عنوان :