دریاخان،پی ٹی آئی کارکن اللہ دتہ کی طرف سے عمران خان سے دو سو روپے فیس واپس کرنے کی خبر جھوٹی ثابت ہوگئی

فرضی درخواست بنا کر ایک نیوز چینل نے خبر چلائی، دیگر پرنٹ میڈیا اور کئی نجی ٹی وی چینلز نے اس خبر کو لفٹ کر کے اپنے اپنے ادارے میں شائع و نشر کی جبکہ حقیقت اس کے برعکس نکلی

منگل 8 نومبر 2016 10:36

دریاخان(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔8نومبر۔2016ء)پی ٹی آئی کے کارکن اللہ ڈتہ کی طرف سے عمران خان سے دو سو روپے فیس واپس کرنے کی خبر جھوٹی ثابت ہوئی فرضی درخواست بنا کر ایک نیوز چینل نے خبر چلائی بعد ازاں دیگر پرنٹ میڈیا اور کئی نجی ٹی وی چینلز نے اس خبر کو لفٹ کر کے اپنے اپنے ادارے میں شائع و نشر کی جبکہ حقیقت اس کے برعکس نکلی وارڈ نمبر5محلہ بنگیال آباد کا ذکر کیا گیا جبکہ محلہ بنگیال آباد وارڈ نمبر5میں نہیں آتا اور نا ہی وارڈ نمبر5اور محلہ بنگیال آباد اللہ ڈتہ نام کا کوئی پی ٹی آئی کا کارکن رہائش پذیر ہے جس نے عمران خان ک دو سو روپے چندہ دیا ہو اور گزشتہ روز دھرنا ملتوی کرنے پر عمران خان سے یہ فنڈ واپس مانگا ہو دریاخان کے ورکنگ جرنلسٹ اور صحافتی حلقوں نے اس امر کی شدید مذمت کی کہ ایسی فرضی درخواست پر نیوز چلا کر اپنے پیشہ وارانہ ذمہ داریوں سے بددیانتی کی ہے جس کے بعد شہر میں پوری صحافتی برادری کو اس خبر پر تنقید کا نشانہ بنایا جا رہاہے دلچسپ امر یہ ہے کہ جس شخص نے یہ درخواست اپ لوڈ کی اب اس نے یہ ہٹا لی ہے اس درخواست پر سوشل میڈیا پر بھی کثیر تعداد میں لوگوں نے سخت تنقید کا نشانہ بنایا جس کے بعد یہ فرضی درخواست اپنے iDسے ڈلیٹ کر دی گئی۔