لاہور،پسند کی شادی کرنیوالی لڑکی کی خاوند کے حق میں بیان دینے کیلئے لاہور ہائیکورٹ پہنچ گئی

بیٹی کی جانب سے ملاقات سے انکار پر ماں بیٹی تلخ کلامی کے بعد گتھم گتھا ہو گئیں جج کے چھٹی پر ہونے کے باعث سماعت نہ ہوسکی

منگل 8 نومبر 2016 10:36

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔8نومبر۔2016ء) پسند کی شادی کرنے والی لڑکی کی خاوند کے حق میں بیان دینے کے لئے لاہور ہائیکورٹ پہنچ گئی,بیٹی کی جانب سے ملاقات سے انکار پر ماں بیٹی تلخ کلامی کے بعد گتھم گتھا ہو گئیں۔لاہورہائی کورٹ کے جسٹس شہباز رضوی کے چھٹی پر ہونے کے باعث کیس کی سماعت نہ ہو سکی۔لو میرج کرنے والی مافیہ بی بی عدالت میں پیش ہو کر اپنے خاوند کے حق میں بیان دینے کے لئے لاہور ہائیکورٹ پہنچی۔

(جاری ہے)

اسی اثنا میں لڑکی کی والدہ موداں بی بی اپنی بیٹی سے بات کرنے کے لئے آگے بڑھی تاہم بیٹی نے ماں سے ملاقات کرنے سے انکار کر دیا۔بیٹی کے انکار پر ماں بیٹی کے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ ہوا اور بات بڑھتے ہوئے مار کٹائی تک جا پہنچی۔موقع پر موجود عدالتی اہلکاروں اور پولیس نے مداخلت کر کے ماں بیٹی کے درمیان بیچ بچاو کرایا۔لو میرج کرنے والی لڑکی کی والدہ موداں بی بی کی جانب سے دائر درخواست مین موقف اختیار کیا گیا ہے کہ چنیوٹ کے رہائشی سلمان نے اس کی بیٹی کو اغواء کر رکھا ہے لہذا عدالت اسے بازیاب کرائے۔