سنی لیون کے نام میں شامل لفظ ’لیون‘ کا مطلب پہلی مرتبہ سامنے آگیا

منگل 8 نومبر 2016 10:59

نئی دہلی( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔8نومبر۔2016ء ) بالی ووڈ اداکارہ سنی لیون سے توآپ واقف ہی ہوں گے اور ان کے نام میں موجود لفظ ’لیون‘ کا مطلب پہلی مرتبہ سامنے آگیا ہے اور بیشترلوگوں کے لیے یقین کرنا مشکل ہوگیا۔

(جاری ہے)

سنی لیون کے کینیڈا کے چھوٹے سے گاؤں سے لے کر ممبئی اور بھارتی فلمی انڈسٹری تک پہنچنے کے سفرپر محیط فلمساز دلیپ مہتا کی ڈاکیومینٹری کے لیے سنی لیون کے بھائی سندیپ سنگھ وہرا المعروف سنی نے شہرت کی بلندیوں پرپہنچنے سے پہلے کی سکھ لڑکی یعنی کرن جیت کوروہرا (سنی لیون) کی زندگی کے پہلوؤں کونہایت باریک بینی سے بتایااور دعویٰ کیاکہ لیون دراصل اس کے پالتو جانور کا نام تھا جو اپنی جوانی کے دنوں میں بالغوں کی فلموں کیلئے کرن جیت نے اپنایا۔

لیون کا ماخذ اطالوی فلمساز اور مغربی سٹائل کے لیجنڈ سرجیولیون تھے۔مہتا نے سنی لیون کے اسی بھائی کے حوالے سے بتایاکہ سنی لیون کو ہرکوئی جانتاہے لیکن کرن جیت کور وہرا یا سکھ لڑکی کو کوئی نہیں جانتا،کالج کے زمانے میں اپنی جیب خرچ کیلئے ساتھیوں کو دستخط شدہ تصاویر بیچتی رہی، سندیپ سنگھ ہی پہلا شخص ہے جس کے سامنے سنی لیون نے بالغوں کی فلموں میں کام کرنے کااعتراف کیاتھااور وہ دونوں ایک دوسرے کے بہت قریب ہیں۔