سزا ختم ہو نے کے بعد عدالتی احکامات کے مطابق شربت گلہ کو افغانستان واپس بھیج دیا جائے گا،محکمہ داخلہ حکومت خیبر پختونخوا

منگل 8 نومبر 2016 11:05

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔8نومبر۔2016ء)محکمہ داخلہ و قبائلی امور کی جانب سے جاری کردہ ایک پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ افغان خاتون مسماة شربت گلہ جسے پچھلے دنوں قانون نافذ کرنے والے اداروں نے دوہری شہریت اور خلاف قانون پاکستانی قومی شناختی کارڈ رکھنے کے جرم میں گرفتار کیا تھا اور بعد ازاں مجاز عدالت نے اسے پندرہ یوم قید اور ایک لاکھ دس ہزار روپے جرمانے کی سزاسنائی تھی اور سزا پوری ہونے پر ملک بدر کرتے ہوئے اسے اپنے آبائی ملک افغانستان بھجوانے کے حکامات جاری کئے تھے۔

(جاری ہے)

اب چونکہ اس کی سزا9نومبر2016کو ختم ہو جائے گی لہذا عدالتی احکامات کے مطابق شربت گلہ کو افغانستان واپس بھیج دیا جائے گا۔ واضح رہے کہ جیل میں طبی معائنے کے دوران معلوم ہوا کہ شربت گلہ ہپاٹائٹس سی کی مریضہ ہے جس پر اسے بہتر علاج کیلئے لیڈی ریڈنگ ہسپتال منتقل کیا گیا تھا۔

متعلقہ عنوان :