ونڈ انرجی سے آئندہ 2 سال میں بجلی کی پیداوار 1750میگاواٹ ہو جائے گی

پیر 7 نومبر 2016 12:22

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔7نومبر۔2016ء )ونڈ انرجی سے آئندہ 2 سال میں بجلی کی پیداوار 1750میگاواٹ ہو جائے گی، ملک بھر میں اس وقت 12منصوبے 590میگاواٹ بجلی پیدا کررہے ہیں، 35 منصوبے اس وقت مختلف مراحل میں ہیں جو آئندہ 2 سال میں اپنی پیداوار شروع کر دیں گے۔ ذرائع کے مطابق ٹیرف اور گرڈ کے مسائل پر بھی کام ہورہا ہے، جلد ہی ان مسائل کو حل کرلیاجائے گاکہ آئندہ سال کے آخر تک مختلف ذرائع سے 1135میگاواٹ بجلی حاصل ہو گی۔

(جاری ہے)

اے ای ڈی بی سندھ میں زیر تکمیل ونڈ انرجی منصوبوں کیلیے عالمی اداروں سے فنڈنگ حاصل کررہا ہے جس کے ذریعے بجلی کی ترسیل کی گنجائش بڑھائی جائے گی تاکہ ان منصوبوں کو بجلی کی فوری فراہمی میں آسانی ہو۔ذرائع نے بتایا کہ تمام ڈسٹری بیوشن کمپنیوں کو نیٹ میٹرنگ کیلیے سہولت فراہم کرنے کیلیے کام مکمل کر لیا گیا ہے اس وقت ونڈ انرجی کے منصوبے گنجائش کی 35فیصد اور شمسی توانائی کے منصوبے گنجائش کی 15فیصد پیداوار دے رہے ہیں۔ ایس ٹی ڈی سی کے حکام نے خبر رساں ادارے کو بتایا کہ کمپنی نے 95کلو میٹر کی طویل ٹرانمینشن لائن کا کام مکمل کرلیا ہے اور 35ونڈ پاور منصوبوں کیلیے بھی ٹرانسمیشن لائن کاکام ہو رہا ہے۔

متعلقہ عنوان :