کراچی، رینجرز مخالف پروپیگنڈہ سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کرنے والوں کے خلاف رینجرز کا سائبر کرائم کے تحت کارروائی کا اعلان

پیر 7 نومبر 2016 12:21

کراچی ( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔7نومبر۔2016ء) سوشل میڈیا پر رینجرز مخالف پروپیگنڈہ کرنے اور مواد اپ لوڈ کرنے والوں کے خلاف رینجرز نے سائبر کرائم کے تحت کارروائی کا اعلان کر دیا۔ ترجمان رینجرز کا کہنا ہے کہ سوشل میڈیا پر شرپسند عناصر کی جانب سے جھوٹی اور بے بنیاد تصاویر جاری کرنا حقائق کے منافی ہیں، ایسی تصاویر کا مقصد آپریشن کی راہ میں رکاوٹ ڈالنا ہے۔

(جاری ہے)

ترجمان رینجرز کا کہنا تھا کہ دوران تلاشی مساجد اور امام بارگاہ کا احترام کیا جاتا ہے، عوام پروپیگنڈے کو بالائے طاق رکھتے ہوئے آپریشن کا ساتھ دیں، رینجرز افواہ پھیلانے والوں کیخلاف سائبر کرائم کے تحت کارروائی کریگی۔ واضح رہے کہ سوشل میڈیا پر مختلف شر پسند عناصر کی جانب سے رینجرز کے خلاف پروپیگنڈہ کرتے ہوئے بنیاد تصاویر اور مواد اپ لوڈ کیا گیا ہے

متعلقہ عنوان :