حکومت کواپنی مدت پوری کرنی چاہئے ،پرویزمشرف

نوازشریف پانامہ لیکس کے مقدمے میں عدالت سے بچ نکلے توعمران خان کی سیاست خطرے میں پڑجائے گی،حکومت مجھ پرسیاسی مقدمات کے اندراج کاسلسلہ بندکردے توکل ہی وطن واپس آجاوٴں گا،نجی ٹی وی سے گفتگو

پیر 7 نومبر 2016 12:21

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔7نومبر۔2016ء)آل مسلم لیگ کے سربراہ سابق صدرپرویزمشرف نے کہاہے کہ نوازشریف کی حکومت کواپنی مدت پوری کرنی چاہئے ،نوازشریف پانامہ لیکس کے مقدمے میں عدالت سے بچ نکلے توعمران خان کی سیاست خطرے میں پڑجائے گی۔نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگوکرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ حکومت اگرمجھ پرسیاسی مقدمات کااندراج کاسلسلہ بندکردے تومیں کل وطن واپس آجاوٴں گا۔

میرے خلاف جھوٹے مقدمات بناکرتنگ کیاجارہاہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے عمران خان کی جانب سے دھرنے کے دوران مارشل لاء لگانے بارے سوال کرتے ہوئے کہاکہ دھرنے کے دوران میں اگرآرمی چیف ہوتاتوکبھی بھی مارشل لاء لگانے کانہ سوچتا،جبکہ اس طرح کی صورتحال کے پیش نظرآرمی چیف کے عہدے سے استعفیٰ دینے کوترجیح دیتا۔انہوں نے کہاکہ مارشل لاء نہیں لگاناچاہئے ،تاہم حالات کاتقاضاہے کہ موجودہ آرمی چیف کی مدت میں توسیع ہونی چاہئے ،اس سے دہشتگردی کے خلاف کارروائی کے اقدامات میں خلل پڑیگا۔انہوں نے کہاکہ پاک سرزمین پارٹی کے رہنمامصطفیٰ کمال کی جانب سے گورنرسندھ پربے جاالزات اورتنقیداچھااقدام نہیں ہے ،وہ ان کے خلاف غلط استعمال کررہے ہیں جوکہ قابل مذمت ہے

متعلقہ عنوان :