جاپان اور بھارت میں سول جوہری معاہدہ اگلے ہفتے میں طے پا جائے گا

بھارتی وزیر اعظم آئندہ ما ہ جاپان کا دورہ کرینگے

پیر 7 نومبر 2016 12:18

ٹوکیو (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔7نومبر۔2016ء)بھارت اور جاپان کے رہنما اگلے ہفتے کے دوران متنازعہ سول جوہری ڈیل پر دستخط کر دیں جبکہ گیارہ دسمبر کو بھارتی وزیراعظم نریندر مودی جاپان کے دورے پر ٹوکیو پہنچیں گے۔ سول جوہری معاہدے پر نریندر مودی اور جاپانی وزیراعظم شینزو آبے دستخط کریں گے۔

(جاری ہے)

ایک جاپانی اخبار یومیوری شمبْون کے مطابق اِس ڈیل کے بعد جاپان اپنی جوہری ٹیکنالوجی برصغیر میں ایکسپورٹ کر سکے گا۔ ڈیل کے تحت اگر بھارت جوہری تجربہ کرے گا تو جاپان کی جانب سے جوہری سامان کی فراہمی روک دی جائے گی۔ اس کے علاوہ کئی اقتصادی سمجھوتوں کو بھی حتمی شکل دی جائے گی۔ جاپانی وزیراعظم نے گزشتہ برس دسمبر میں بھارت کا دورہ کیا تھا۔

متعلقہ عنوان :