بھارت ، سموگ سے نئی دہلی میں 1700 سے ز ائد سرکاری سکول بند،ڈومیسٹک کرکٹ میچ بھی روک دیا گیا
دہلی کے جنتر منتر پر طلبہ و طالبات اور ان کے والدین کا ماسک لگا کر فضائی آلودگی کے خاتمے کیلئے اقدامات اٹھاے نے حق میں مظاہر ہ
پیر 7 نومبر 2016 11:52
نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔7نومبر۔2016ء) بھارت کے دارالحکومت نئی دہلی میں آلودگی کی سطح میں اس قدر اضافہ ہوگیا ہے کہ ریاستی حکومت نے ایم سی ڈی سکولوں کو بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ فضا میں کثافت اور سموگ کے سبب دہلی میونسپل کارپوریشن کے زیر انتظام چلنے والے 1700 سے زیادہ سکول بند کردئیے گیے ہیں دریں اثنا دہلی کے جنتر منتر پر اتوار کو سکول کے طلبہ و طالبات اور ان کے والدین نے ماسک لگا کر عوام میں آلودگی کے متعلق بیداری پیدا کرنے اور آلودگی کی سطح میں اضافے کے خلاف مظاہرہ کیا ہے۔
جبکہ دہلی میں ہونے والے گھریلو کرکٹ ٹورنامنٹ رنجی ٹرافی کے دو میچ کو منسوخ کر دیا گیا۔ بھارتی اخبار ہندوستان ٹائمز کے مطابق دہلی کے فیروز شاہ کوٹلہ میں بنگال اور گجرات کے درمیان اور کرنال سنگھ سٹیڈیم میں تریپورہ اور حیدرآباد کے درمیان ہونے والے میچوں میں پہلے دن کے کھیل کو منسوخ کر دیا گیا ہے۔(جاری ہے)
کھلاڑیوں کی شکایت ہے کہ آنکھوں میں جلن اور سانس لینے میں مشکلات پیش آ رہی ہیں۔
دہلی میں آلودگی کی خوفناک سطح پر مرکزی وزیر ماحولیات انیل دوے نے کہا کہ 'دہلی جیسے بڑے شہر میں ماحولیات کے حالات 364 دن سے خراب ہیں لیکن مختلف وجوہات کی بنا پر گذشتہ 10-12 دنوں میں حالات مزید بدتر ہو گئے ہیں۔ اب صورت حال اتنی بدتر ہے کہ اس تر سنجیدگی سے غور کرنے کی ضرروت ہے۔' انھوں نے کہا کہ مرکزی حکومت کی جانب سے ریاست حکومتوں کو پہلے ہی ایڈوائزری دے دی گئی تھی۔ مسٹر دوے نے کہا کہ اب اس مسئلے پر سنجیدہ اقدام کی ضرورت ہے کیونکہ پٹرول، ڈیزل، لکڑی، خشک پتے اور کوئلہ جلانے سے جو آلودگی پیدا ہو رہی ہے، یہ سب سے اہم ہیں۔ اس سوال پر کہ دیوالی کے تہوار سے پہلے ہی اس کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا تھا کہ آلودگی کی سطح میں بہت اضافہ ہونے والا ہے تو کیا حکومت دیر سے حرکت میں آئی ہے؟ وزیر ماحولیات انیل دوے نے کہا ’میرے خیال سے کسی ایک چیز کو سبب قرار دینا کہ پاس کی ریاستوں میں کوڑے جلانے کی وجہ سے یا دیوالی کی وجہ سے ایسا ہوا ہے تو یہ ٹھیک نہیں ہو گا۔ سچ تو یہ ہے کہ 364 دن حالت خراب رہتی ہے۔‘ ’اس کے اسباب میں آٹوموبائل، کاربن مینجمنٹ، کھیتوں کیکوڑے کرکٹ کو نذر آتش کرنے کے سے مسلسل نکلنے والے دھوئیں، جھاڑو لگانے کے بعد کوڑے میں آگ لگا دینا، جنریٹر کو رات دن چلایا جانا اور پرانی ڈیزل کاریں جنھیں سپریم کورٹ نے بند کرنے کا حکم دیا تھا سب شامل ہیں۔‘ دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال نے آلودگی کم کرنے کے لیے مرکزی حکومت کو اقدامات کرنے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔ ان کے مطابق ایک دن جفت اور دوسرے طاق نمبروں والی گاڑیوں کے انتظام سے دہلی کے سموگ میں کمی نہیں آئے گی کیونکہ پڑوسی ریاست ہریانہ اور پنجاب سے بڑے پیمانے میں کھیتوں میں جلائے جانے والے کوڑے کے ذرات بڑے پیمانے پر دہلی کی آب و ہوا میں داخل ہو رہے ہیں۔ دوسری جانب دوے نے کہا کہ ایڈوائزری جاری کرنے کے بعد بھی اگر اس پر عمل در آمد نہیں ہوتا ہے تو پھر سخت قوانین بنانے کی ضرورت ہے۔ مرکزی وزیر اور دہلی کے وزیر اعلی نے دہلی کی اس خوفناک صورت حال سے نمٹنے کے لیے الگ الگ میٹنگز طلب کی ہیں۔مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے :
پیر 7 نومبر 2016 کی مزید خبریں
-
پی ٹی آئی کی لیگل کمیٹی کا اجلاس
-
سپریم کورٹ : پانامہ لیکس کیس کی سماعت آج ہو گی، ایک رکنی کمیشن کے سربراہ کا اعلان کا بھی امکان
-
سی پیک منصوبہ٬٬خیبرپختونخواحکومت کاپشاورہائی کورٹ میں رٹ دائر کرنے کافیصلہ
-
آرمی چیف کا کھاریاں اور گوجرانوالہ کے قریب فوجی مشقوں کا معائنہ
-
کوئٹہ، گڈانی میں جہاز میں آتشزدگی اور دھماکوں سے جاں بحق افراد کی تعداد23 تک پہنچ گئی
-
ملک اور صوبہ کے پی کے محاذ آرائی کے متحمل نہیں ہوسکتے‘ اقبال ظفر جھگڑا
-
مر کز مغر بی رو ٹ کے حوالے سے ٹر خانے کی بجائے دو ٹوک مو قف دے،سراج الحق
-
پانامہ لیکس کا معاملہ عدالت میں ہے اس پر تبصرہ نہیں کرسکتا،اایاز صادق
-
بھارتی سفارتکاروں کی منفی سرگرمیاں حد سے بڑھنے پر انہیں واپس جانے کا کہہ دیا گیا ہے،طارق فاطمی
-
اقتصادی راہداری کا پہلا قافلہ ژوب پہنچ گیا،آج کوئٹہ روانہ ہوگا
-
سیالکوٹ،زیر دفاع خو اجہ محمدآصف کی کھلی کچہری،عوام سے مسائل سنے ،موقع پر احکامات جاری
-
ن پارٹی عہدوں کی تقسیم کے حوالہ سے بھی حکومتی جماعت میں واضح اختلافات کھل کر سامنے آگئے
-
سعودی عرب نے عمرہ فیس ختم کر دی
-
بھارتی عدالت نے اداکار آدتیہ پنچولی کو ایک سال قید کی سزا سنادی
-
فرانس، کمپنی پر اوقات ختم ہونے کے بعد اپنے ملازمین سے رابطہ اور ان کی نجی زندگی میں خلل نہ ڈالنے کی پابند عائد، نیا قانون منظور
-
بھارت ، سموگ سے نئی دہلی میں 1700 سے ز ائد سرکاری سکول بند،ڈومیسٹک کرکٹ میچ بھی روک دیا گیا
-
سست روی کے باوجود عراقی فورسز کی موصل میں پیش قدمی
-
عراق، دو خودکش حملوں میں دو درجن کے قریب افراد ہلاک ،49زخمی
-
یمن، منحرف صدر علی صالح راہ راست پر آ گئے، امن روڈ میپ قبول کرنے کا عندیہ دیدیا
-
مصری پاوٴنڈ مزید گر گیا،ایک ڈالر 16 کا ہوگیا
-
پارلیمنٹ بریگزٹ پر برطانوی عوام کی رائے کا احترام کرے، وزیر اعظم ٹریزا مے
-
جاپان اور بھارت میں سول جوہری معاہدہ اگلے ہفتے میں طے پا جائے گا
-
حکومت کواپنی مدت پوری کرنی چاہئے ،پرویزمشرف
-
نوشہرہ ، نوازشریف ہمیں سبق سکھانے کی بجائے صوبے کو حقوق دیں،،پرویز خٹک
-
کراچی، رینجرز مخالف پروپیگنڈہ سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کرنے والوں کے خلاف رینجرز کا سائبر کرائم کے تحت کارروائی کا اعلان
-
بلاول بھٹو زرداری گیارہ نومبر کو لاہور پہنچیں گے
-
کراچی، شہر قائد میں یومیہ 98 موبائل چھیننے کی وارداتیں ہوتی ہیں
-
ونڈ انرجی سے آئندہ 2 سال میں بجلی کی پیداوار 1750میگاواٹ ہو جائے گی
-
سی سی پی او لاہور کی زیر صدارت اوورسیز پاکستانیز کمیشن کا اجلاس
-
رائے ونڈ ، کرپٹ سرکاری اور غیر سرکاری عناصر نے پنجے گاڑھ دئیے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.