پی ٹی آئی کی لیگل کمیٹی کا اجلاس

عمران خان کو پانامہ لیکس کی سماعت کی تیاری پر بریفنگ، بین الاقوامی آڈٹ فرم کی رپورٹ پر تبادلہ خیال پوری امید ہے سپریم کورٹ میرٹ پر کیس سنے گی ،چیئرمین پی ٹی آئی

پیر 7 نومبر 2016 11:38

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔7نومبر۔2016ء) چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی زیر صدارت پارٹی کی لیگل کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا ،اجلاس میں عمران خان کو پانامہ لیکس کی سماعت کی تیاری پر بریفنگ دی گئی اور بین الاقوامی آڈٹ فرم کی رپورٹ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق اتوار کے روز بنی گالہ میں عمران خان کی رہائش گاہ پر انکی زیر صدارت پی ٹی آئی کی لیگل کمیٹی کا اجلاس ہوا۔

(جاری ہے)

جس میں وزیراعلیٰ پرویز خٹک ‘ سنئیر پارٹی رہنما جہانگیر ترین ‘ شیری مزاری اس قیصر ‘ حامد خان‘ بابر اعوان اور نعیم بخاری خصوصی طور پر شریک ہوئے۔ اجلاس میں قانونی ماہرین کی جانب سے پانامہ لیکس اور بین الاقوامی آڈٹ فرم کی رپورٹ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اجلاس میں نعیم بخاری نے کہا کہ آڈٹ فر م کی رپورٹ بھی تاخیری حربے کے طور پر سامنے لائی گئی۔ جس پر عمران خان نے کہا کہ پوری امید ہے کہ سپریم کورٹ میرٹ پر کیس سنے گی۔