پی آئی کی پرواز کے انجن سے پرندہ ٹکراگیا، پائلٹ نے طیارہ بحفاظت ایئر پورٹ پر اتار لیا

اتوار 6 نومبر 2016 13:52

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔6نومبر۔2016ء) لاہور سے رحیم یار خان جانے والی پی آئی کی پرواز کے انجن سے پرندہ ٹکرا گیا تاہم پائلٹ نے کمال مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے بحفاظت طریقے سے طیارے کو ایئرپورٹ پر اتار لیا۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق پی آئی کی پرواز لاہور ایئر پورٹ سے 120 مسافروں کو لے کر رحیم یار خان روانہ ہو رہی تھی جہاں سے اس نے مزید 20 مسافروں کو لینے کے بعد ابو ظہبی کیلئے روانہ ہونا تھا۔ تاہم طیارے نے جیسے ہی لاہور ایئر پورٹ سے اڑان بھری ایک پرندہ اس کے انجن سے ٹکراگیا جس کے نتیجے میں انجن کو شدید نقصان پہنچا۔ اس سے پہلے کہ طیارے کو حادثہ پیش آتا پائلٹ نے کمال مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے اسے بحفاظت لاہور ایئررپورٹ پر اتار کر مسافروں کی زندگیاں بچالیں۔

متعلقہ عنوان :