30 ارب ہرجانہ کیس ،عدالت نے وزیراعلیٰ شہباز شریف کو نوٹس جاری کر دیا

ہفتہ 5 نومبر 2016 11:24

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔5نومبر۔2016ء)وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کو ضلعی عدالت اسلام آباد نے 30ارب ہرجانہ کیس میں نوٹس جاری کر دیا، تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے سیکرٹری جنرل جہانگیر ترین کی جانب سے دائر کامران بشارت مفتی نے کی، فاضل جج نے وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کو 2نومبر کا نوٹس جاری کرتے ہوئے سماعت ملتوی کر دی، جہانگیر ترین کی جانب سے ان کے وکیل ملک سکندر بشیر ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے، وکیل نے عدالت کو بتایا کہ وزیراعلیٰ پنجاب آئے روز ان کے موکل جہانگیر ترین پر قرضے معاف کرانے کا الزام عائد کر رہے ہیں، ان کو اس بات سے روکا جائے یا ثبوت مانگے جائیں، بے بنیاد، جھوٹے الزامات سے میرے موکل کی شہرت پر برے اثرات مرتب ہو رہے ہیں، ایڈووکیٹ ملک سکندر نے عدالت سے استدعا کی کہ شہباز شریف کو اس بات سے روکا جائے اور 30ارب روپے ہرجانے بھی ادا کیا جائے، عدالت نے فاضل وکیل کے ریمارکس سنتے ہوئے کیس کی سماعت ملتوی کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کو نوٹس جاری کر دیا

متعلقہ عنوان :