پیپلزپارٹی کے 4 مطالبات بے ھنگم ہیں، شیخ رشید

2016 ء حکومت کے خاتمے کا سال ہے شریف برادران پیسے کے زور پر سیاست کررہے ہیں‘ پنجاب میں پی ٹی آئی کی مقبولیت میں اضافہ ہورہا ہے، سربراہ عوامی مسلم لیگ

ہفتہ 5 نومبر 2016 11:09

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔5نومبر۔2016ء) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی کے 4 مطالبات بے ھنگم ہیں 2016 ء حکومت کے خاتمے کا سال ہے شریف برادران پیسے کے زور پر سیاست کررہے ہیں‘ پنجاب میں پی ٹی آئی کی مقبولی تمیں اضافہ ہورہا ہے۔ نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا ہے کہ 2013 ء کے اثاثوں کے مطابق مریم نواز نواز شریف کی ڈپنڈنڈنٹ تھی تاہم دیکھنا یہ ہے کہ سپریم کورٹ میں ان کے صاحبزادوں کے جواب اجاتے تو اس سے معاملہ واضح ہوجائے گا۔

پانامہ لیکس اور متنازعہ خبر کی لیکس حکمرانوں کے گلے پڑ گیا ہے مجھے معلوم ہے کہ یا قانون بے نقاب ہوگا یا نواز شریف بے نقاب ہوگا۔ انہوں نے کہاکہ اسلام آباد پولیس اور ایف سی کی تنخواہوں میں اضافہ ہماری وجہ سے ہوا۔

(جاری ہے)

حکومت پہلے ان لوگوں کا کیوں ہیں پوچھ رہی تھی ۔ انہوں نے کہا کہ دو نومبر کے بعد پی ٹی آئی کی مقبولیت کے گراف میں اصافہ ہوا ہے کہ دو نومبر کے بارہ گھنٹے کے نوٹسمیں لاکھوں لوگوں کو جمع کرنا بہت مشکل ہے پنجاب میں پی ٹی آئی کے علاوہ کسی بھی جماعت کی مقبولیت میں اضافہ نہیں ہوا ہے۔

پی ٹی آئی کوئی نظریاتی جماعت نہیں ہے یہ نواز شریف کے ظلم اور کارکردگی کے خلاف آواز ہے۔ جو عمران خان کے ساتھ شامل ہوگیا۔ انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی کا احتساب بل سینیٹ سے کبھی بھی حکومت منظور کرے گی۔ پانامہ لیکس معاملہ سپریم کورٹ میں ہے سریم کورٹ نواز شریف اور آصف علی زرداری دونوں کو جیل بھیج دے گی۔ انہوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمن کی ترجیح اسلام آباد ے اسلام نہیں وہ سب کچھ ایمان دولت پر داؤ پر لگا دیتا ہے۔ عالم دین ہے لیکن اسلام پسند نہیں سمجھتا ہوں۔