روس نے امریکی اداکار سٹیون سیگل کو روسی شہریت دیدی

2013 میں صدر پوتن نے سیگل کو کیلیفورنیا اور ایریزونا میں روس کا اعزازی قونصل بنانے کی تجویز دی تھی

ہفتہ 5 نومبر 2016 11:35

ماسکو( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔5نومبر۔2016ء )روس کانے مارشل آرٹس کے ماہر اور ہالی وڈ اداکار سٹیون سیگل کو روسی شہریت دے دی ہے۔تفصیلات کے مطابق روسی صدر ویلادی میر پوتن کے ترجمان نے کہاہے کہ سٹیون سیگل کو بہترین اداکار ہونے اور روس کے بارے میں اچھے خیالات رکھنے کے باعث شہریت دی گئی ہے۔امریکی جریدے بز فیڈ کے مطابق اس قدم سے سیگل روس اور وائٹ ہاؤس کے درمیان ایک پل کا کام کر سکتے تھے۔

تاہم امریکہ نے انکار کر دیا۔

(جاری ہے)

روسی صدر نے 90 کی دہائی میں کئی ہالی وڈ فلموں میں کام کرنے والے اداکار کی شہریت کے دستاویز پر دستخط کر دیئے ہیں۔سٹیون سیگل پوتن کے دوست ہیں اور انھوں نے پوتن کو دنیا کے عظیم ترین رہنماؤں میں سے ایک قرار دیا ہے۔سٹیون سیگل اس وقت شہ سرخیوں میں آئے جب انھوں 2014 میں روس کی جانب کریمیا پر قبضے کو 'کافی معقول' قرار دیا۔ سیگل اچھا گٹار بھی بجاتے ہیں اور انھوں نے 2014 میں ایک کنسرٹ بھی کیا۔ 2013 میں صدر پوتن نے سیگل کو کیلیفورنیا اور ایریزونا میں روس کا اعزازی قونصل بنانے کی تجویز دی تھی۔

متعلقہ عنوان :