سپر مون دیکھنے کی تیاری کرلیں

رواں ماہ کی 14 تاریخ کوآسمان میں ایسا چاند نظر آئے گا جو پچھلے 68 برس سے نظر نہیں آیا

ہفتہ 5 نومبر 2016 11:25

اسلام آباد( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔5نومبر۔2016ء ) اگر آپ ایسے چاند کا نظارہ کرنا چاہتے ہیں کہ جو گزشتہ 70 سال کے دوران پہلی بار طلوع ہونے والا ہے توتیاری کرلیجئے کیونکہ 14نومبر کو یہ حیرت انگیز مظہر فطرت رونما ہونے والا ہے۔ ایک رپورٹ کے مطابق 14نومبر کو نظر آنے والا چاند 1948ء کے بعد نظر آنے والا سب سے بڑا چاند، یعنی سپر مون، ہوگا کیونکہ اس روز چاند کا زمین سے فاصلہ گزشتہ 70 سال کے دوران کم ترین ہوگا۔

یہ چاند معمول سے 14فیصد بڑا ہوگا اور تقریباً 30 فیصد زیادہ روشن ہوگا اور اگلے 12 سال تک دوبارہ ایسا نظارہ دیکھنے کو نہیں ملے گا۔خلاء سے دیکھا جائے تو عراق کے اوپر آسمان پر کیا نظر آتا ہے؟ سیٹلائٹ تصاویر سامنے آگئیں، دیکھ کر آپ کیلئے اپنی آنکھوں پر یقین کرنا مشکل ہوجائے گاامریکی خلائی ادارے ناسا کا کہنا ہے کہ اگرچہ 21ویں صدی میں دوبارہ بھی سپر مون دیکھنے کو ملیں گے لیکن نومبر 14کو نظر آنے والے چاند جتنا بڑا اور روشن چاند پوری صدی میں دوبارہ نظر نہیں آئے گا۔

(جاری ہے)

ماہرین فلکیات کا کہنا ہے کہ رواں ماہ کا سپر مون واضح ترین انداز میں دیکھنے کے لئے کوشش کریں کہ آپ کسی تاریک جگہ پر ہوں، جہاں مصنوعی روشنیاں زیادہ نہ ہوں اور یہ بھی یاد رکھیں کہ یہ چاند 14 نومبر کی رات پچھلے پہر اپنے عروج پر ہو گا۔

متعلقہ عنوان :