گورنر سندھ اور کور کمانڈر فائیو کور لیفٹیننٹ جنرل نوید مختار کی ملاقات

کراچی آپریشن آخری دہشتگرد کے خاتمے تک جاری رکھنے کا عزم

ہفتہ 5 نومبر 2016 11:51

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔5نومبر۔2016ء) گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان سے کور کمانڈر فائیو کور لیفٹیننٹ جنرل نوید مختار کی گورنر ہاوٴس میں ملاقات ہوئی ، ملاقات میں کراچی آپریشن آخری دہشتگرد کے خاتمے تک جاری رکھنے کا عزم کیا گیا۔

(جاری ہے)

گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد اور کور کمانڈر فائیو کور لیفٹیننٹ جنرل نوید مختار کے درمیان ملاقات میں صوبہ میں امن و امان کی مجموعی صورتحال، شہر میں جاری آپریشن اور دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات میں کراچی آپریشن آخری دہشت گرد کے خاتمہ تک جاری رکھنے کا عزم کیا گیا۔ اس موقع پر گورنر سندھ کا کہنا تھا کہ صوبہ میں امن کے قیام کے لئے رینجرز اور قانون نافذ کرنے والے دیگر اداروں نے بے شمار قربانیاں دی ہیں جنہیں رائیگاں جانے نہیں دیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :