بزرگ تبلیغی رہنمامولاناحاجی عبدالظاہرانتقال کرگئے

جمعہ 4 نومبر 2016 10:44

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔4نومبر۔2016ء)جمعیت علماء اسلام ہنہ اوڑک کے سرپرست اوربزرگ تبلیغی رہنمامولاناحاجی عبدالظاہرانتقال کرگئے وہ حاجی عبدالحلیم،ماسٹرعبدالقدیم اورمفتی محمدنعیم کے والدتھے فاتحہ خوانی شاہ نورکچھ اوڑک میں ان کی رہائش گاہ پرہورہی ہے درین اثناء مولانافیض محمد،ملک سکندرخان ایڈوکیٹ،مولاناولی محمدترابی،مولانااللہ دادخیرخواہ،عبدالواسع سحر،مولاناامیرمحمد،مولوی ضیاء الدین،اسحاق عبداللہ ہنوی،حاجی عطاء محمد،غلام محمداورمفتی رحمت اللہ نے تعزیت کااظہارکیاہے۔