مجھے کچھ سمجھ میں نہیں آیا کیا ہوا ، حادثے سے قبل آنکھوں کے آگے اندھیرا چھا گیا تھا، زکریا ایکسپریس کے ڈرائیور رفیق کی گفتگو

جمعہ 4 نومبر 2016 10:36

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔4نومبر۔2016ء)کراچی کے علاقے جمعہ گوٹھ کے قریب حادثے کا شکار ہونے والی زکریا ایکسپریس کے ڈرائیور رفیق نے کہا ہے کہ مجھے کچھ سمجھ میں نہیں آیا کہ کیا ہوا کیوں کہ حادثے سے قبل آنکھوں کے آگے اندھیرا چھا گیا تھا۔میڈیا سے بات کرتے ہوئے کراچی میں حادثے کا شکار ہونے والی زکریا ایکسریس کے ڈرائیور رفیق کا کہنا تھا کہ مجھے کچھ سمجھ میں نہیں آیا کہ کیا ہوا، حادثے سے قبل میری آنکھوں کے آگے اندھیرا چھا گیا تھا اور اب بھی آنکھوں کے سامنے اندھیرا چھایا ہوا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ غنودگی میں ہوں کچھ سمجھ نہیں آرہا اور تکلیف کے باعث زیادہ بات نہیں کرسکتا ہوں۔دوسری جانب زکریا ایکسپریس کے اسسٹنٹ ڈرائیور عاطف کا کہنا تھا کہ تکلیف کے باعث زیادہ بات نہیں کرسکتا، اب بھی آنکھوں کے سامنے اندھیرا چھایا ہوا ہے۔ زکریا ایکسپریس کے ڈرائیور رفیق اور اسسٹنٹ ڈرائیور عاطف زخمی حالت میں اسپتال میں زیر علاج ہیں جب کہ ڈرائیور رفیق کی دائیں ٹانگ اور سینے پر زخم ہیں۔واضح رہے جمعہ گوٹھ کے قریب دو ٹرینوں میں تصادم کے نتیجے میں کم از کم 20 افراد جاں بحق اور 50 سے زائد زخمی ہو گئے۔

متعلقہ عنوان :