الیکشن میں دھاندلی سے متعلق جوڈیشل کمیشن کافیصلہ قبول کیا ، پانامہ پر سپریم کورٹ کا فیصلہ بھی قبول کرینگے ، عمران خان

معاملہ صرف اتناہے کہ ملک سے پیسہ غلط طریقے باہرکیسے بھیجاہے ،عدالت نے مجھے نااہل قراردیاتوبھی وہ فیصلے تسلیم کریں گے، چیئرمین تحریک انصاف

جمعہ 4 نومبر 2016 10:36

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔4نومبر۔2016ء)تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہاہے کہ الیکشن میں دھاندلی سے متعلق جوڈیشل کمیشن کافیصلہ قبول کیاتھاجبکہ پانامہ لیکس معاملے پربھی سپریم کورٹ کافیصلہ قبول کریں گے ،معاملہ صرف اتناہے کہ ملک سے پیسہ غلط طریقے باہرکیسے بھیجاہے ،عدالت نے مجھے نااہل قراردیاتوبھی وہ فیصلے تسلیم کریں گے ۔

نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگوکرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ میرے سارے اثاثے ڈکلیئرہیں وہ میرے نام پرہیں ،لندن میں فلیٹ میری لیگل جائیدادہے ،میں اپنے تمام اثاثوں کاایک ایک پیسے کاحساب دے سکتاہوں ۔نوازشریف کاجس ٹی اوآرپراحتساب اسی پرمیرابھی احتساب کریں ،پانامہ کیس میں نوازشریف کے خاندان کی کمپنیوں کے انکشافات ہوئے ہیں ،2006ء میں مریم نوازکمپنی کی مالک ہیں ،مریم نوازکے پانامہ کیس میں اربوں روپے کی جائیدادنکلی ،جبکہ حیسن نوازنے تصدیق کردی ہے ۔

(جاری ہے)

آئی سی آئی میں جن لوگوں کے نام آئے ہیں سب نے ہی تسلیم کرلیاہے ،آف شورکمپنیوں سے متعلق دنیابھرکے لوگوں کے نام آئے ہیں ۔پانامہ کیس کامعاملہ صرف پاکستان کانہیں پوری دنیاکاہے ،پانامہ کیس میں شریف خاندان کے اثاثوں کاذکرآیاہے اس پرمیرااعتراض یہ ہے کہ انہوں نے پیسہ غلط طریقے سے باہربھیجاہے ،سپریم کورٹ میں صرف دوباتیں ثابت کرنی ہیں کہ مریم نوازکونوازشریف کی زیرکفالت ثابت کراناہے ۔

انہوں نے کہاکہ اس مقدمے میں اداروں کابھی ٹرائل ہوگا،نیب ،ایف بی آر،ایف آئی اے نے لوگوں کے کاغذات تبدیل کردیئے ۔دوسری جانب نوازشریف کے خاندان کے سارے بیانات میں تضادات ہیں ۔اب تک نوازشریف کے صاحبزادوں کے بیانات جمع نہیں کرائے ،اس کاکیامطلب ہے کہ معاملے کوٹالناچاہتے ہیں ۔انہوں نے کہاکہ پاکستان کی تاریخ میں کسی طاقت ورکوآج تک سزانہیں ہوئی ہماراکلچرہے کہ کمزوراورطاقتورکیلئے الگ الگ قانون ہوتے ہیں ۔

ماضی میں بہت سے سکینڈل گزرے ہیں لوگ بھول گئے ہیں ۔نوازشریف کے درباری انہیں یقین دلاتے ہیں کہ فکرنہ کریں میاں صاحب کچھ عرصے بعدلوگ یہ بھول جائیں گے تاہم سپریم کورٹ نے جوریمارکس دیئے ہیں اس سے میں بہت مطمئن ہوں ۔نوازشریف کے کاغذات جن اداروں کے لوگوں نے تبدیل کئے ان کے خلاف بھی کارروائی ہونی چاہئے