بھار ت، کیرالہ میں بم دھماکوں کی جائے وقوعہ سے ملنے والی پن ڈرائیو سے مودی ، پارلیمنٹ اور لال قلعہ کی تصاویر برآمد

جمعہ 4 نومبر 2016 10:54

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔4نومبر۔2016ء) بھارتی ریاست کیرالہ کے شہر مالا پورام میں ہونیوالے بم دھماکوں کی جائے وقوعہ سے ملنے والی پن ڈرائیو سے وزیراعظم نریندر مودی ، پارلیمنٹ اور لال قلعہ کی تصاویر برآمد ہوئی ہیں۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا کے مطابق یکم نومبر کو مالاپورام میں ہونیوالے بم دھماکوں کی جگہ پولیس کو چند بیٹریاں ، تارپن ، پیپر باکس اور ایک پن ڈرائیو ملی تھی۔ دھماکے کی ابتدائی تحقیقات جوڈیشل مجسٹریٹ عدالت مالاپورام میں کی گئی اور اس دوران جوپن ڈرائیو برآمد ہوئی اس سے وزیراعظم نریندر مودی، پارلیمنٹ اور لال قلعے کی تصاویر برآمد ہوئی ہیں جس کے بعد یہ خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ حملہ آور کا نشاہ وزیراعظم نریندر مودی اور پارلیمنٹ ٹھے

متعلقہ عنوان :